کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپنے افسران اور ملازمین کو سوشل میڈیا پیجز اور ہرقسم کے واٹس ایپ گروپس میں حصہ لینے پر فوری طور پرپابندی عائد کردی ہے۔اسسٹنٹ سیکرٹری انتظامیہ بلوچستان اسمبلی کے جاری کردہ اعلامیہ میں ہکا گیا ہے کہ حکومت بلوچستان محکمہ ملازمتہائے و عمومی نظم و نسق کے جاری کئے گئے ڈائریکشنز 29اگست2020ءکے تحت تمام سرکاری ملازمین پر سوشل میڈیا پیجز اور ہرقسم کے واٹس ایپ گروپس میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی گئی تھی حکام بالا کی شنید میں آیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے آفسیران اور اہلکاران نے مذکورہ احکامات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اب تک سوسل میڈیا پیجز اور واٹس ایپ گروپس بدستور چلارہے ہیں جس کی وجہ سے سیکرٹری ہذا کے دفتری امور بری طرح متاثر ہوئے ہیںلہذا ان تمام آفسیران اوراہلکاران کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ جو اب تک سوشل میڈیا پیجز اور واٹس ایپ گروپس چلارہے ہیں کو فوری طورپر ختم کریں اورآئندہ اس قسم کی سرگرمیوں سے اجتناب کریں اگر مستقبل میں اسمبلی سیکرٹریٹ کے کسی بھی آفیسر،اہلکار نے کسی بھی سوشل میڈیا پیج اور واٹس ایپ گروپس میں حصہ لیا اورکسی بھی قسم کیا پروپیگنڈہ کیا تواسکے خلاف نہ صر ف بیڈا ایکٹ کے تحت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی بلکہ اسکو25ٹیلی گراف ایکٹ 506ب کے تحت ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…