بی این پی کی جانب سے سردار عطاءاللہ مینگل کے نام سے کوئٹہ میں تعمیر جدید لائبریری کا افتتاح

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے عظیم بزرگ بلوچ رہنماءراہشون سردار عطاءاللہ خان مینگل کے نام سے منسوب بلوچستان یونیورسٹی کے بالمقابل جدید لائبریری جو آغا حسن بلوچ کے فنڈ سے 6کروڑ سے زائد لاگت سے تعمیر ہوئی پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے باقاعدہ افتتاح کر دیا یہ سریاب اور کوئٹہ کے عوام کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی افتتاح کے موقع پر مرکزی پبلیکشن سیکرٹری ڈاکٹر قدوس بلوچ ، ملک محی الدین لہڑی ،ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، چیئرمین اقبال بلوچ ، میر سراج لہڑی ، شاہنواز کشانی ، رضا شاہی زئی ، صدام مینگل ، عادل شاہوانی ، شیر احمد بنگلزئی سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان موجود تھے اس موقع پر پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے پودا بھی لگایا بلوچستان نیشنل پارٹی پارٹی کے سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ کی کوشش سے نسٹ نیورسٹی خضدار بلاک 90کروڑ کی لاگت سے کوئٹہ کیمپ میں تعمیر کی جا رہی ہے اسی طرح 40کروڑ کی لاگت سے کیچی بیگ گوہر آباد میں گرلز کالج ، 20کروڑ کی لاگت سے کلی شموزئی میں گرلز ہائی سکول اسی طرح میاں غنڈی میں کمسیٹ یونیورسٹی کیمپس کیلئے146ملین ، کمسیٹ یونیورسٹی گوادر کیمپس کے قیام ، شہید نواب غوث بخش رئیسانی لوڑ کاریز گرلز کالج ، شہید نواب اکبر خان بگٹی مل ہائی سکولز کیلئے 10,10لاکھ ، قائد آباد ہائی سکول ، کیچی بیگ ہائی سکول ، کچلاک ہائی سکولز ، ہزارہ ٹاﺅن ہائی سکول سمیت بلوچستان کے 22اضلاع کے ہائی سکول کیلئے 2, 2لاکھ کے فراہم کئے گئے محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے کمیسٹ یونیورسٹی بارکھان کیلئے سفارشات بھیجی گئیں بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے بلوچستان میں یونیورسٹیز ، کالجز ، سکولزکے قیام کیلئے اقدامات کئے بالا اقدامات یقینا راہشون سردار عطاءاللہ مینگل ، پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کا وژن ہے کہ بلوچ اور بلوچستانی عوام کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم سے مستفید ہوں

. .

متعلقہ خبریں