ایشیا کپ، پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے پر دونوں ٹیمیں برابر پوائنٹس حاصل کریں گی


پالی کیلے (قدرت روزنامہ)ایشیا کپ میں ہونے والا پاک بھارت میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا امکان ہے، برابر پوائنٹس ملنے کے بعد دونوں ٹیموں کے سپرفور مرحلے میں کوالیفائی کرنے کی راہ ہموار ہوجائے گی .
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کل کینڈی کے پالی کیلے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران 99 فیصد بارش کا امکان ہے .

بارش سے میچ متاثر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو گروپ اسٹیج میں 1،1 پوائنٹ ملے گا .
اگر ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان کا میچ بارش سے متاثر ہوتا ہے اور تو دو مختلف صورتحال سامنے آسکتی ہیں . اگر بھارت گروپ مرحلے کے میچ میں نیپال کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو بھارت اور پاکستان دونوں سپر فور مرحلے میں پہنچ جائیں گے .
دوسری صورت یہ کہ اگر گروپ مرحلے کے میچ میں نیپال نے بھارت کو شکست دے دی تو پاکستان اور نیپال سپر فور مرحلے میں پہنچ جائیں گے . بھارت کے مقابلے میں نیپال کی کم درجہ بندی اور ٹورنامنٹ میں ناتجربہ کاری کی وجہ سے اس منظر نامے کا امکان کم ہے .
ایشیا کپ کے 2 ستمبر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کے نتائج کا اگلے راؤنڈ میں جانے والی ٹیموں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا . موسم کا حال دیکھنے والوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 2 ستمبر کو کینڈی میں بادل چھائے رہیں گے اور بارش کا امکان 94 فیصد ہوگا . اس میں یہ بھی پیش گوئی کی گئی ہے کہ دن کے دوسرے حصے میں بارش کا امکان 99 فیصد تک پہنچ جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں