پشاور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لندن میں مقیم نواز شریف کو ’’عوام کی امید‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے آنے سے مہنگائی کے اندھیروں اور مایوسی کا خاتمہ ہوگا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے خیبرپختونخوا میں صوبائی، ڈویژن اور ضلع کی سطح پر آرگنائزنگ کمیٹیوں کی تشکیل اور یوتھ کوآرڈینیٹرز کی تقرری کا مرحلہ مکمل کرلیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ صوبے، ڈویژن، ضلع کے بعد اب تحصیل کی سطح پر یوتھ کوآرڈینیٹرز کی تقرری کا حتمی مرحلہ مکمل کرنے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قلعہ بنانا ہے، صوبے اور عوام کو ترقی سے ہم کنار کریں گے، ترقی کا حق کے پی کے کو بھی ہے، 10 سال خیبر پختونخوا کے وسائل کو صرف لوٹا گیا، ہیلی کاپٹر سے نیچے پاﺅں نہ اتارا، نوجوان سیلاب کے پانیوں میں مدد کے لیے پکارتے رہے۔
مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ 4 برس کی بربادی کو دوبارہ خوشحالی میں تبدیل کرنے کا ہمارا عزم زندہ ہے، قائد نوازشریف نے عوام کی خدمت کے مخلصانہ جذبے سے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا تھا، سی پیک جیسے منصوبے دوبارہ شروع کر کے بیروز گاری اور مہنگائی سے نجات دلائی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے، عوام کی امید نواز شریف ہے، نواز شریف کے ہوتے ہوئے عوام مایوس نہ ہوں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پاور محمد علی نے منگل کو سینیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کابینہ کے اہم رکن وزیر داخلہ محسن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے شوہر ظہیر اقبال کو دنیا کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شارک ٹینک ایک بزنس ریئلٹی ٹی وی شو ہے جو 27 سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا…