کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ ڈیولپمنٹ محاذ
کیو ڈی ایم کے زیر اہتمام
بجلی و پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
ہوش اڑادینے والے اضافے اور
مصنوعی مہنگائی و اشرافیہ کے شاہ خرچیوں
کے خلاف کوئٹہ پریس کلب سے کمشنر آفس تک
عوامی احتجاج کیا گیا کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی جلسہ ہوا جس میں مختلف مکاتبِ فکر و سماجی تنظیموں کے جانب سے بھرپور لوگوں نے شرکت کی کوئٹہ ڈیولپمنٹ محاذ کے چئیرمین عبدالمتین اخوند زادہ، امن جرگہ کے سربراہ لالہ یوسف خلجی ، کیو ڈی ایم کے سینئر وائس چیرمین رضا وکیل ہزارہ ، سنئیر ڈپٹی چیرمین سردار حبیب بڑیچ ،حاجی طاہر خان اچکزئی ، سردار محمود خان ، شیر خان خروٹی ایڈووکیٹ ، رحیم شاہ ، حاجی محمد سلیم ناصر ، فرید بگٹی ، ملک مہر نیچاری ، کامریڈ آف سریاب ، عمر منیر صوبائی صدر پاکستان نظریاتی پارٹی، صفی اللہ خان ، احسان اللہ خان ترین ، عبدالخالق دومڑ ،نوید اقبال ، وقاص احمد خان ، محمد سلیم خان اوتمانخیل ، عبدالغفار مدنی کاکڑ ، نداء محمد کاکڑ کے قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرنے کے بعد کمشنر آفس تک پیدل مارچ کیا گیا ریلی و مظاہرہ میں سریاب ترقی پسند پینل کے جلوس نے خصوصی شرکت کی اور اپنے علاقے کے مسائل و مشکلات کے حل کے لئے پلے کارڈز اٹھائے گئے تھے قائدین نے خطابات کرکے عوامی حقوق کا بھرپور دفاع کرنے کے ساتھ ساتھ حکمران حلقوں کی شاہ خرچیوں کے خلاف بھی مقررین نے خوب گرم جوشی سے عوام کا مقدمہ پیش کیا سریاب ترقی پینل کے رہنما مہر علی نیچاری نے۔اپنے خطاب میں کہا کہ عوام مزید مہنگائی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا دن بدن مہنگائی بڑھتی جارہی ہے عوام خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں پاکستان کے معاشی حالت غریب عوام پر بوجھ بن چکی ہے خدارا عوام پر رحم کیا جائے مزید مہنگائی سے قوم کو ںچایا جائے یہ امر واضح ہے کہ اگر معاشی حالات درست نہیں تو امن و امان کی صورت بھی ممکن نہیں -کوئٹہ ڈیولپمنٹ محاذ کے سنئیر رہنما سردار حبیب بڑیچ کا کہنا تھا کہ اس مہنگائی کے دور میں تعلیم علاج اور ہر طرح کے زندگی گزارنے کے اسباب عوام کے دسترس میں نہیں ہیں عوام ظلم و مہنگائی کے چکی میں پس رہی ہے اور حکمران اپنے عیاشیوں میں کمی نہیں لارہے کیا ریاست اسی طرح چلتی ہے کیا ایک قانون نہیں ؟ کیا عوام پر مہنگائی و ٹیکسز کا بوجھ ڈال کر۔صرف حکمران طبقے کی پرورش کرنی ہے یہ ناانصافی نہیں چلے گی حکمرانوں کو اب سوچنا ہوگا مہنگائی کے جن کو قابو کرنا ہوگا ورنہ حالات کے زمہدار حکومت ہوگا اس وقت کھانے پینے کے تمام ایشیاء مہنگے ہوچکے ہیں بھلا غیرب عوام کہاں جائے کس کے پاس فریاد لیکر جائے کیا اس مشکل میں ریاست عوام کو تنہا چھوڑے گی یہ مہنگائی نامنظور ہے
کوئٹہ ڈیولپمنٹ محاذ کے رہنما فرید بگٹی نے بھی عوام سے خطاب کرکے اپنے جزبات کا اظہار کیا اور مہنگائی کے خلاف بھرپور نعرے لگائے گئے
لالہ یوسف خلجی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے لاکھوں انسانوں کے مفادات و حقوق کی حفاظت و نگہداشت کے لئے مشترکہ جدوجھد و اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اشرافیہ کے نخرے و ہوس مندی کو لگام دی جائے
کیو ڈی ایم کے قائد عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ ائی ایم ایف کے کہنے پر مجبور سیاست دانوں نے پی ڈی ایم کے شکل میں بہتری و اطمینان پیدا کرنے کے بجائے مقتدرہ اور بیوروکریسی و مافیاز کے مفادات و مراعات کا تحفظ کرکے عوام الناس کو 💓 زندہ درگور کرنے پر مجبور کردیا گیا ہیں اس لئے عام آدمی کے اعتماد و اعتبار کی بحالی اور مجموعی آرزو مندی پیدا کرنے کے لئے سخت مراحل انگیز کرنے کی کوشش درکار ہیں ظالمانہ نظام حکومت و اشرافیہ کے نخرے و تماشے قبول کرنے کے بجائے عوامی مفادات کے تحفظ و نگہداشت کے لئے ضروری کردار ادا کریں گے صوبہ پر مصنوعی مہنگائی اور آفیسروں و مافیاز کے گٹ جوڑ کی حکمرانی ہیں جسے توڑنے کے لئے کیو ڈی ایم کوئٹہ کے سطح پر مسلسل کوشاں ہیں-
## اس موقع پر ایک قرارداد کے ذریعے نگران وزیراعظم اور وزیراعلی سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر معاشرتی استحصال کرنے والے مافیاز اور بیوروکریسی کے چالبازیوں کے خلاف ایکشن پلان تیار کیا جائے اور عام آدمی کے لئے ضروریات زندگی کی قیمتیں کم از کم پچاس فیصد کم کی جائے ورنہ تباہیوں اور بربادیوں کا سامنا کرنا ہوگا اور انسانی نفسیات و احساس دردمندی کا ادراک و شعور پیدا کئے بغیر حالات و رحجانات کو روکنا نا ممکن ہے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…