بلوچستان میں میاں، بیوی کی قریبی اضلاع میں بطور ایس ایس پی تعیناتی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی

ڈیرہ اللہ یار(قدرت روزنامہ) محکمہ پولیس بلوچستان کے نئے تقرر و تبادلوں میں میاں بیوی قریبی اضلاع تعینات، نصیرآباد ڈویژن کے دو اہم اضلاع میں میاں بیوی کی بطور ایس ایس پی تعیناتی سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں میں موضوع بحث بن گئی، رپورٹ کے مطابق محکمہ پولیس بلوچستان میں نئے تقرر و تبادلوں میں میاں بیوی قریبی اضلاع میں بطور ایس ایس پی تعینات ہوگئے، جعفرآباد میں ایس ایس پی محمد انور بادینی کے تبادلے کے بعد بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی فریال فرید کو ایس ایس پی جعفرآباد تعینات کر دیا گیا، جعفرآباد میں نئی تعینات ہونے والی ایس ایس پی فریال فرید کے شوہر محمد سمیع ملک کو قریبی ضلع نصیرآباد میں ایس ایس پی تعینات کر دیا گیا، میاں بیوی کی دو اہم اور قریبی اضلاع میں بطور ایس ایس پی تعیناتی سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں میں موضوع بحث بن گئی، سوشل میڈیا پر بھی پر میاں بیوی کی بطور ایس ایس پی تعیناتی کے چرچے ہیں .

.

.

متعلقہ خبریں