مہنگائی نے کمر توڑ دی، پنجگور میں غریب عوام نے بازار کا رخ کرنا چھوڑ دیا، مارکیٹوں میں ویرانی

پنجگور (قدرت روزنامہ) پنجگور میں بڑھتی مہنگائی، پیٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے، مہنگائی سے تنگ غریب عوام نے بازار کا رخ کرنا بھی چھوڑ دیا۔ پنجگور انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی غائب، تاجر منہ مانگے دام مقرر کرکے چیزیں فروخت کرنے لگے، کوئی پوچھنے والا نہیں، مہنگائی کے اثرات سے پنجگور کی مارکیٹیں بھی سنسان ہونے لگیں، سبزی منڈی سمیت دیگر اہم مارکٹیں جہاں تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی تھی اب ان میں سناٹا چھا گیا ہے، چیزین اتنی مہنگی ہوچکی ہیں کہ ایک عام آدمی کی قوت خرید جواب دے گئی ہے۔ اشیا خورونوش کی مہنگائی سمیت بجلی گیس پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عام عوام کی کمر تھوڈ کر فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے پنجگور بلوچستان کا واحد علاقہ ہے جہاں حکومتی ریٹ مکمل طور پر ناکام اور ضلعی انتظامیہ نام کی کوئی شے موجود نہیں ہے سابق دور کی غلط پالیسوں اور نااہلی سیاسی لوگوں کو انتظامی امور کی زمہ داری سونپنے سے ضلعی انتظامیہ کا ڈھانچہ فعل ہوچکا ہے نگران صوبائی حکومت پنجگور کی پسماندگی اور ایک دورافتادہ علاقہ ہونے کے ناطے ایران سے خوردنی اشیا خصوصا گیس سیلنڈر پٹرول پر عوام کو ریلف دلائیں پنجگور میں مہنگاہی کی ایک بڑی وجہ ٹرانسپورٹ کے کرایہ بھی ہیں کیونکہ کراچی یا کسی دوسرے شہر سے پنجگور کئی سو میلوں کی دوری پر ہے اگر ایک چیز کی قیمت سو روپے ہے تو یہ پنجگور پہنچ کر منافع اور کرایوں کے ساتھ ہزاروں روپے تک کی ہوجاتی ہے کیچ گوادر ماشکیل سے سرحدی عوام کو پٹرول گیس سیلنڈر اور خوردنی اشیا لانے کی اجازت ہے مگر پنجگور بارڈر سے ان اشیا کو لانے پر پابندی ہے پنجگور کے عوامی حلقوں نے بے روزگاری اور پھر تباہ کن مہنگاہی جس سے اب سفید پوش شہری جو انتہاہی کرب ناک صورتحال سے دوچار ہوچکے ہیں عوام کو بارڈر سے روزمرہ ضروریات کی اشیا لانے پر رعایتیں دی جائیں۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

4 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

4 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

4 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

5 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

5 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

5 hours ago