اضافے کے بعد ڈالر سستا ،پاکستانی روپے کی بڑی چھلانگ ، قیمت میں اتنی کمی کہ آپ کا دل خوش ہوجائیگا

کراچی (قدرت روزنامہ)صبح صبح بڑی خوشخبری آگئی ،اضافے کے بعد ڈالر سستا ،پاکستانی روپے کی بڑی چھلانگ ، قیمت میں اتنی کمی کہ آپ کا دل خوش ہوجائیگا . تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعد ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے .

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 86 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 168 روپے 25 پیسے پر آ گیاہے . گزشتہ دنوں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 169.60 روپے پر پہنچ گیا تھا جس پر سٹیٹ بینک نے مداخلت کی تو ڈالر کی قیمت میں 70 پیسے کمی ہوئی . اس مہنگائی کے دور میں حکومت نے عوام پر پٹرول کی قیمت بڑھاتے ہوئے مزید بوجھ ڈال دیاہے . سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 46 ہزار 716 پوائنٹس پر تھا لیکن کچھ ہی دیر کے بعد اس میں کمی ہونا شروع ہو گئی اور انڈیکس 14 پوائنٹس کم ہو کر 46 ہزار 702 پوائنٹس پر آ گیاہے . . .

متعلقہ خبریں