جناح ہاؤس حملہ؛ عمران خان کی بہنوں کو آج ہی شامل تفتیش کرنے کا حکم


لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کوآج ہی شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان اپنی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پہنچ گئیں۔ قبل ازیں عدالت نے دونوں کی 4 مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت میں آج تک کی توسیع کررکھی تھی۔
علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانتوں پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل نے کی۔ سانحہ 9 مئی ، جناح ہاؤس حملہ کیس میں عدالت نے استفسار کیا کہ علیمہ خان اور عظمی خان شامل تفتیش ہوئیں ہیں ؟، جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی شامل تفتیش نہیں ہوئیں ۔
علیمہ خان نے دوران سماعت عدالت میں کہا کہ ہم ان سے گزارش کر رہے ہیں کہ ہمیں شامل تفتیش کیا جائے ۔ عظمیٰ خان نے کہا کہ ہمارا حق ہے ہمیں عدالت کے سامنے بولنے دیا جائے ۔ ہم کب سے کہہ رہے ہیں ہمیں شامل تفتیش کیا جائے ۔
عدالت نے استفسار کیا کہ آپ بتائیں آپ نے ان کے پاس کب جانا ہے، جس پر عظمیٰ خان نے جواب دیا کہ ہم 3 ماہ سے چکر لگا رہے ہیں لیکن ہمیں شامل تفتیش نہیں کیا جا رہا ۔
جج نے تفتیشی افسران کو علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو آج ہی شامل تفتیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ میں نے اس کیس کو فائنل کرنا ہے، پولیس تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے۔

Recent Posts

بلوچستان میں لوگوں کو لاپتا اور مسخ شدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، امیر جماعت اسلامی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک اور صوبوں میں…

2 mins ago

کارکنوں کے قتل میں ملوث افسران کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں، این ڈی ایم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں پارٹی کے چیرمین محسن…

11 mins ago

اخبارات کو اشتہارات کی تقسیم یقینی اور شکایات کا ازالہ کیا جائے، رحمت صالح بلوچ

پنجگور(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت بلوچ محکمہ اطلاعات بلوچستان…

24 mins ago

حکومت فشریز پالیسی ترتیب دے رہی ہے، غیر قانونی ٹرالنگ کا خاتمہ کریں گے، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں مولانا ہدایت الرحمن کی پیش کردہ قرار داد پر گفتگو…

32 mins ago

بلوچستان سے مسلح لوگ کچے میں متنازعہ علاقوں سے داخل ہوئے، وزیر داخلہ سندھ

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ کے وزیر داخلہ ضیا لنجار نے ان باتوں کی تردید کی ہے کہ…

37 mins ago

سورج پر خوفناک دھماکے اور طوفان، ماہرین نے مواصلاتی نظام متاثر ہونے کا اندیشہ ظاہر کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سورج پر شدید دھماکہ ہوا ہے…

47 mins ago