بجلی کے زائد بلوں کے خلاف خواجہ سرا بھی میدان میں آگئے


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) خواجہ سراؤں نے بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے مری روڈ کو بلاک کرکے نعرے بازی کی جس سے ٹریفک روانی متاثر ہوئی۔ راولپنڈی شی میل ایسوسی ایشن کی چئیرپرسن الماس بوبی کی کال پر خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) آفس مریڑ چوک آفس کے باہر جمع ہوئی اور اختجاج ریکارڈ کرایا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ مظاہرین خواجہ سراؤں نے مری روڈ تک مارچ کیا اور مریڑ چوک کو بند کرکے سینے پیٹتے رہے۔

ان کا کہنا تھا بجلی کے زائد بلوں سے دیگر افراد کی طرح خواجہ سرا بھی متاثر ہوئے ہیں، حکومت بجلی کے بلوں میں اضافہ فوری واپس لے۔ خواجہ سرا احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

Recent Posts

پاک بھارت تعلقات اہم ہیں، براہ راست بات چیت کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ بھارت اور…

5 mins ago

وہ 5 ممالک جہاں پچھلے ایک برس میں سب سے زیادہ پاکستانیوں نے نقل مکانی کی، ان ممالک کی شہریت کیسے حاصل کی جاسکتی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)2023 سے اب تک تقریباً 11 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے بیرون…

11 mins ago

طلاق یافتہ والدین کے بچوں کو کن قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شادی ایک ایسا خوبصورت بندھن ہے جس کا آغاز ہمیشہ خوشیوں، اُمیدوں…

22 mins ago

سرکاری گھر خالی کریں، اسمرتی ایرانی سمیت ہارجانے والے وزرا کو نوٹس جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نامور اداکارہ اور نریندر مودی کی گزشتہ حکومت کی وزیر اسمرتی…

31 mins ago

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم و پاکستانی عوام کی معبوب لیڈر بے نظیر بھٹو کی…

43 mins ago