لاہور، اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پرویز الٰہی کو بہ حفاظت گھر نہ پہنچانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر جب کہ ایم پی او کے تحت ان کی گرفتاری کو بھی عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں چوہدری پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ایس پی سکیورٹی ہائی کورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے چیف جسٹس سے درخواست کو آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کو پولیس افسران نے گھر نہیں پہنچایا ۔ عدالت ڈی آئی کی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے خلاف توہینِ عدالت کی کاروائی کرے۔
دریں اثنا پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں پرویز الٰہی کو کینال روڈ سے اغوا کرنے اور حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف بھی درخواست دائر کردی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کو گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کیا ۔ عدالت پرویز الٰہی کی بازیابی کا حکم دے۔
دوسری جانب چوہدری پرویز الٰہی نے ایم پی او کے تحت اپنی گرفتاری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
وکیل عبدالرزاق کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دی جائے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ یکم ستمبر کا ایم پی او غیر قانونی ہے ۔ ایم پی او گرفتاری کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا جائے ۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…