سپیشل سیکرٹ کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کیلئے درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپیشل سیکرٹ کورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی .

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سائفر کیس کی سپیشل سیکرٹ کورٹ کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ان کیمرہ سماعت کی، عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کہ اٹک جیل میں جب بھی عمران خان سے ملاقات کیلئے گئے تو وکلا کو ڈیڑھ کلو میٹر تک پیدل چلنا پڑا، پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں .


عمران خان کے وکلا نے درخواست ضمانت پر دلائل کی استدعا کی مگر ایف آئی کے پراسکیوٹر نے اس کی مخالفت کر دی، انہوں نے پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں کا بھی ذکر کیا اور اعتراض نوٹ کرایا، انہوں نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی .

دہشت گرد خود نظروں میں آئے تو فسادی سرگرمیوں کیلئے کیا متبادل انتظام کر لیا؟خطرناک اشیا برآمد
عمران خان کے وکلا نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواستیں واپس لینے کی پیش کش بھی کی .

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے وکیل بھی سپیشل سیکرٹ کورٹ میں پیش ہوئے اور ضمانت کی درخواست پر دلائل دینے کی اجازت مانگی .

سپیشل سیکرٹ کورٹ کے جج نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر درخواست 4 ستمبر تک ملتوی کر دی .

. .

متعلقہ خبریں