سینیٹ قائمہ کمیٹی، نیپرا کو بجلی مہنگی نہ کرنے کی ہدایت


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے نیپرا کو بجلی مہنگی نہ کرنے کی ہدایت کردی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ نے400 یونٹ تک بجلی کے بل سے ٹیکسز ختم کی سفارش کردی، اجلاس میں سینیٹر مشتاق نے کہا ہے کہ لوگ سول بغاوت کی طرف جا رہے ہیں، حکومت کو عوامی بے چینی اور اضطراب کا ادراک نہیں، نگران وزیراعظم کے بیانات عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں، کمیٹی نے آئی پی پیز کے مالکان کی تفصیلات طلب کر لی۔
کمیٹی نے قومی ایوارڈز کیلیے نامزدگیوں پر بھی اعتراضات اٹھادیئے، کمیٹی ارکان ڈٹ گئے کہ بجلی کی قیمت میں مزید ایک پیسہ نہیں بڑھنے دینگے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس چیئرمین رانا مقبول احمد کی زیر صدارت ہوا، کمیٹی ارکان نے بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے معاملے پر نیپرا پر برس پڑے اور نیپرا کو بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کردی، کمیٹی نے400 یونٹ تک کے بلوں سے تمام ٹیکسز ختم کرنے کی سفارش کردی۔
سینیٹر رخسانہ زبیری نے کہا کہ نیشنل ایوارڈ کا مطلب ہے کہ قوم ایوارڈ دے رہی ہے، اس میں سب سے بڑا ونر ایف اے ٹی ایف ہے، اگست 2022ء تک اعلان ہوا جبکہ اکتوبر نومبر کی اچیومنٹس بھی اس میں شامل کی گئیں۔
سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ ایسے لوگ بھی ہیں جن کو پہلے بھی ایوارڈ مل چکے ہیں ان کو دوبارہ دوبارہ ایوارڈ دیئے جارہے ہیں۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ بٹگرام کے واقعہ کے مددگار نوجوانوں نے ایسا کام کیا کہ قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس چیئرمین صابر شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں 31 مارچ کو سینیٹر سرفراز احمد بگٹی کی جانب سے اٹھائے گئے بلوچستان میں کچھی کینال کی بحالی کے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

Recent Posts

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

34 mins ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

50 mins ago

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

1 hour ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

2 hours ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

2 hours ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

2 hours ago