پاکستانی ٹیم میچ کیلئےہوٹل سے گراؤنڈ روانہ، کون کون شامل ؟ ویڈیو سامنے آگئی

کینڈی (قدرت روزنامہ)ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم ہوٹل سے گراونڈ کیلئے روانہ ہو گئی، جس کی ویڈیو پی سی بی کی جانب سے جاری کردی گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سب سے پہلے حارث رؤف اور فخرزمان ہوٹل سے باہر آرہے ہیں،اس کے بعد نسیم شاہ ، کپتان بابراعظم، امام الحق اور دیگر ہوٹل سے باہر نکل رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اڑھائی بجے کھیلا جائے گا، گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے میچ کی بھرپور تیاری کی،ایشیا کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما،ویرات کوہلی،شوبامن گل، ہاردیک پانڈیا،رویندار جدیدا،جسپرت بمرا، اورمحمد شامی شامل ہیں۔ان کے علاوہ کُلدیپ یادو ، شریاس آئیر اور محمد سراج بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فخر زمان ، امام الحق ، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہیں۔

ادھر سری لنکا کے شہر کینڈی میں بارش شروع ہو گئی ہے جس پر پچ کو ڈھانپ دیا گیا۔

Recent Posts

انگلینڈ کے خلاف بالکل مختلف انداز میں کھیلیں گے، عماد وسیم

لندن (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ…

17 mins ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ، بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ…

23 mins ago

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

2 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

3 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

3 hours ago