پاکستان کی اہم شخصیات میں ملالہ کی تصویر پبلش کرنے پر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے بڑا ایکشن لے لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے غیر ملکی پبلشر کی جانب سے پاکستان کی اہم شخصیات کی تصاویر میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ کی تصویرچھاپنے پر تمام کتابیں قبضہ میں لے لی ہیں . تفصیلات کے مطابق غیر ملکی پبلشر کی جانب سے ساتویں جماعت کی سوشل سٹڈیز کتاب میں میجر عزیز بھٹی کی تصویر کے ساتھ ملالہ یوسف زئی کی تصویر چھاپی گئی تھی .

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے اہلکاروں نے اردو بازار سمیت دیگر مقامات پر چھاپے مار کر کتابوں کو قبضے میں لے لیا جبکہ انتظامیہ نے پبلشر کے خلاف بھی کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے . . .

متعلقہ خبریں