نوشین شاہ کی کنگنا رناوت سے ملاقات کی خواہش، وجہ بھی بتا دی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

اداکارہ نوشین شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور میزبان کے دلچسپ سوالوں کے جوابات دیئے۔ پروگرام کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کی کبھی کسی بھارتی اداکار یا اداکارہ سے ملاقات ہوئی جس پر نوشین شاہ نے نفی میں سر ہلاتے ہوئے جواب دیا کہ کبھی کسی سے نہیں ہوئی۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ زندگی میں ایک عورت سے ملنے کی خواہش ہے جس پر میزبان کی جانب سے ان کا نام پوچھا گیا تو اداکارہ نے کنگنا رناوت کا نام لیا۔

میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ کنگنا رناوت سے ملنے کی کیا وجہ ہے ؟ جس پر اداکارہ نے دلچسپ وجہ بتائی۔ اداکارہ نے کنگنا رناوت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے لوگوں، آرمی اور ایجینسز کے بارے میں فضول گفتگو کرتی رہتی ہیں حالانکہ ان کی اس معاملے میں معلومات صفر ہیں۔ نوشین شاہ نے کہا کہ وہ کنگنا سے ملاقات کر کے انہیں کہنا چاہتی ہیں کہ اپنے کاموں پر توجہ دو، اپنے ملک ، اپنی اداکاری اور ڈائریکشن کے معاملات پر دھیان دو۔

میزبان نے نوشین شاہ کا جواب سن کر کہا کہ جس انداز میں آپ نے کنگنا سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا مجھے لگا جیسے آپ واقعی ان کی مداح ہیں جس پر اداکارہ نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں واقعی ہی کنگنا سے ملنا چاہتی ہوں اور ان سے یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ آپ کو پاک آرمی یا پاکستان کے حوالے سے اتنی معلومات کیسے ہیں۔

Recent Posts

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

12 mins ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

32 mins ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

59 mins ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

1 hour ago

صرف2فٹ زمین کی خاطر2بھائی قتل

شکارپور (قدرت روزنامہ)شکارپورمیں صرف دوفٹ زمین کی خاطردوسگےبھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا تفصیلات کےمطابق شکارپورکے…

1 hour ago

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

4 hours ago