عمران خان نے سلمان رشدی کے وکیل کو اپنا وکیل مقرر کرلیا، عطا تارڑ


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملعون سلمان رشدی کے وکیل کو اپنا وکیل مقرر کرلیا ہے۔پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاست کو مذہب کے ساتھ گڈمڈ کرنے کے ہم قائل نہیں ، مگر کل ایک اہم ایشو سامنے آیا تو آج پریس کانفرنس کرنا پڑی ۔ کل عمران خان کے عالمی عدالت میں نمائندگی اور وکالت کے لیے ایک وکیل جیفری رابرٹسن کو مقرر کیا گیا ہے، عالمی عدالتوں میں 2 ممالک کے تنازعات ان کی باہمی رضامندی سے لے جائے جاتے ہیں ۔
عطا تارڑ نے کہا کہ کیا عمران خان پاکستان کے خلاف عالمی عدالت میں جا رہے ہیں ۔ عمران خان کا وکیل ملعون سلمان رشدی کا بھی وکیل رہا ۔ سیاست اتنی اہم نہیں کہ اپنے ہی ملک کے خلاف عالمی عدالت میں آپ ملعون سلمان رشدی کے وکیل کو اپنا وکیل مقرر کریں ۔ کیا آپ کو صرف وہی ایک وکیل ملا تھا، کیا دنیا میں اور قابل وکلا نہیں ہیں ؟ وکیل جیفری رابرٹسن نے ملعون سلمان رشدی کو اپنے گھر میں پناہ بھی دی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ اس وکیل نے مسیحی بھائیوں کی بھی دل آزاری کی اور یہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے میگزین کا بھی وکیل رہا ۔ اس وکیل نے پاک فوج کے خلاف اور بھارتی فوج کے حق میں 1971ء کی جنگ کے حوالے سے رپورٹ بھی تحریر کی ۔
عطا تارڑ نے کہا کہ آپ جو کیسز بھگت رہے ہیں، وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے ۔ آپ اپنے جرائم کے بعد پاکستان کو عالمی عدالت میں گھسیٹ رہے ہیں؟۔ سرحد پار والے لوگ عمران خان کو اس لیے پسند کرتے ہیں کیوں کہ عمران خان ان کے حق میں کام کرتا ہے ۔ ہمارے لیڈروں نے عالمی عدالتوں میں وکلا کا ٹریک ریکارڈ چیک کر کے ان کو ہائر کیا ۔یہ اسرائیلی لابی کا حصہ ہیں ۔
لیگی رہنما نے کہا کہ جندال کی نواز شریف سے ملاقات مری میں ہوئی ہوتی تو ان کی 4 سال حکومت رہی۔ یہ کوئی ثبوت کیوں نہیں نکال سکے ۔ شریف خاندان علما کی جوتیاں اٹھانے والا خاندان ہے ۔ عمران خان کی ڈیل کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈروں پر الزامات لگے تو کسی عدالت نے اس پر آواز نہیں اٹھائی یا فیصلہ نہیں کیا ۔ ملک میں عدالتیں آزاد ہیں اور فیصلے کر رہی ہیں ۔ عدالتیں گڈ ٹو سی یو کہہ رہی ہیں جب کہ ہم عدالتوں میں کھڑے رہتے تھے ۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ مونس الٰہی نے 120 ارب روپے لاہور کے صرف ماسٹر پلان میں بنائے ۔ ہم نے اپنے دور میں امیر بندے کا علاج بند کر دیا اور صرف غریب کے لیے علاج کی سہولت برقرار رکھی ۔ صحت کارڈ کے نام پر کاروبار بند ہونا چاہیے تھا۔ ہم نے عمران خان کے خراب کیے ہوئے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو ٹھیک کیا ۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار سے زیادہ معیشت کو سنبھالنے والا شخص کوئی اور نہیں ہے۔ مہنگائی کے خلاف ہر جماعت کو احتجاج کرنا چاہیے۔ ملک میں فروری میں انتخابات ہو جائیں گے ۔ ہمیں انتخابات سوٹ کرتے ہیں۔

Recent Posts

پاکستان اور ایران کا سرحدی امور سمیت دہشتگردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…

1 min ago

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

14 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

17 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

26 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

38 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

45 mins ago