ملک میں بجلی کا بل ہے یا موت کا پروانہ؟ سراج الحق


لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا بل ہے یا موت کا پروانہ ہے۔ سراج الحق نے لاہور میں مال روڈ مسجد شہداء پر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے ہاتھوں فروخت کیا ہے، ایک گھر کا بل 40 ہزار آیا جس میں ہزاروں روپے ٹیکس لگا ہے، ہمارے بچے رات کو بھوکے سوئیں، ظلم کا یہ نظام نہیں چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بجلی کا بل ہے یا موت کا پروانہ ہے، یہ بجلی کا بل ہے یا عالمی دہشت گردی ہے ، ہم اس بدمعاشی کو اس عالمی دہشت گردی کو نہیں مانتے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لینا پڑے گا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیراعظم انوار الحق کہتا ہے کہ مہنگائی زیادہ نہیں ہے، یہ پاکستان کا وزیراعظم ہے یا آئی ایم ایف کا وزیراعظم ہے ، بجلی ، پیٹرول میں اضافے کے یہ سب فیصلے پی ڈی ایم کے ہیں، یہ آئی ایم ایف کی غلامی ہے، مگر عوام ان کی غلامی نہیں کریں گے، یہ کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے قرضہ لیا ہے، جن لوگوں نے قرضہ لیا ہے ان کے اکاؤنٹس موجود ہیں ان سے وصول کیا جائے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام کے ساتھ حکومت دھوکہ کررہی ہے، حکومت کہتی ہے کہ آئی پی پیز باہر کی کمپنیاں نہیں ہیں، آئی پی پیز سے مسلم لیگ ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے معاہدہ کیا، انہوں نے عوام پر ظلم کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج بارہ بجے تک حکومت نے قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، سیاست ، رنگ اور نسل سے بالاتر ہوکر اللہ کو حاضر ناظر کرکے آپ کی خاطر جینے اور مرنے کا اعلان کرتا ہوں، اسلام اور پاکستان زندہ باد۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

4 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago