ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ 7 ستمبر کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی اور اس نے ایڈوانس بکنگ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ٹکٹ بکنگ کے پہلے دن چار کروڑ کے ٹکٹ بیچ کر ’جوان‘ نے سلمان خان کی ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
’جوان‘ کے ایڈوانس ٹکٹوں کی بکنگ صبح دس بجے سے دوپہر تین بجے تک جاری رہی اور اس دوران ایک لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہوئے۔بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ نے رواں برس کے آغاز میں 3.39 کروڑ کے ٹکٹ بیچ کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔
میگا تھرلر اور ایکشن فلم کے تامل ورژن کیلئے 20 لاکھ روپے کے ٹکٹ فروخت ہوئے کیوں کہ اس میں تامل اسٹار نیانترا اور وجے سیتھوپتی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
پہلے دن کے اختتام تک پورے انڈیا میں ’جوان‘ کے ایک لاکھ 24 ہزار ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں اور اس میں آنے والے دنوں میں اضافے کی توقع ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…