حب (قدرت روزنامہ) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے پوری دینا میں جب تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے لیکن فرق یہ ہے دوسرے ممالک میں جب بھی مہنگائی بڑھتی ہے تو وہاں کی حکومتیں تنخواہیں بڑھاتی ہیں دیگر سہولیات میں اضافہ کرتے ہیں مگر ہمارے ملک میں نہ تنخواہوں میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ہمارے ہاں منافع خور اسکا فائدہ اٹھاتے ہیں اشیاءخوردنوش کی قیمتیں بڑھاتے ہیں مسافر گاڑی والے اپنی من مانی کرکے کرائے میں اضافہ کرتے ہیں اس لئے دیگر ممالک کے نسبت ہمارے ملک میں مہنگائی میں اضافہ عام شہریوں پر بڑا اثر انداز ہوتا ہے۔ یہ بات انہوں نے جامعہ قاسم العلوم بھوانی حب میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا روز اول سے مطالبہ ہے کہ انتخابات وقت پر کئے جائیں ہم نے گزشتہ دنوں چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ہوئی ہم نے وہاں بھی اپنا یہی موقف رکھا کہ انتخابات مقررہ وقت پر کی جائیں تاکہ ایک عوامی منتخب حکومت آئے اور ملکی مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے حلقہ بندیوِں کے حوالے سے ہم پیپلز پارٹی کے موقف کی تائید نہیں کررہے کیونکہ ہمارا 2018 سے یہی موقف ہے کہ حلقہ بندیاں کرکے انتخابات کئے جائیں بلکہ پیپلزپارٹی ایک طرح سے ہمارے موقف کی تائید کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ یہ کہا جاتا ہے کہ نگراں وزیراعظم بلوچستان سے ہے نگراں وزیر داخلہ یا پھر چیئرمین سینیٹ کا تعلق بلوچستان سے ہے یہ صرف ہاتھی کے دکھانے والے دانت ہیں حقیقت یہ ہے کہ جب میں ڈپٹی چیئرمین بن رہا تھا تو ایک بڑے صاحب نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے ہے مگر مجھے کچھ بھی نہیں دیا گیا جو میں بلوچستان کی ترقی پر لگاتا یہ صرف کہنے کی باتیں ہیں بلوچستان کو دراصل توجہ کی ضرورت ہے جو اسکو نہیں مل رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں حالیہ نگراں وزیر اعظم کے بیانیے پر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ہے یہ نہیں کہ مہنگائی نہیں ہے اب نگراں وزیر اعظم کو پتہ نہیں کیوں مہنگائی نظر نہیں آرہی ہے البتہ ہم جو کہہ رہے ہیں کہ یہ عالمی مسئلہ ہے اگر نگراں وزیر اعظم اسطرح جواب دیتے تو شائد بہتر ہوتا کیونکہ اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ملک میں مہنگائی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں ایک حکومت ہم پر زبردستی مسلط کی گئی ہم شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ وہ بین الااقوامی اسٹیبشلمنٹ کا بندہ ہے اسکو بھارت، اسرائیل اور امریکی کمپنیاں فنڈنگ کررہی ہیں تاکہ وہ پاکستان کو کمزور کرے وہی کررہا ہے اب بھی انہی سے مدد لینے کی کوشش کررہا ہے کہ وہ اسکو مزید فنڈنگ کریں تاکہ وہ پاکستان کو مزید کمزور کرے، اس موقع پر جمعیت علماءاسلام کے مرکزی نائب امیر مولانا غلام قادر قاسمی، سابق اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان مکھی شام لعل لاسی، مولانا شاہ محمد صدیقی و دیگر موجود تھے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…