لٹیروں نے پاکستان کو دیوالہ کردیا، عوام مزید قربانی نہیں دے سکتے، مولانا ہدایت الرحمن

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان وحق دو تحریک کے قائدمولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سیکورٹی کے نام پر لوٹ مار کرنے والے اور ریاست بچانے کے نام پر ریاست کو تباہ کرنے والے ہمارے مجرم ہیں انہی مقتدر قوتوں نے ہم پر غلام نااہل ناکام حکمران مسلط کیے ہیں مہنگائی قرضوں میں اضافہ سمیت تمام مسائل کے ذمہ دارمقتدر قوتیں نااہل غلام سیاسی قوتیں ہیں حکومت فوری طورپر بجلی گیس ادویات پیٹرول گیس قیمتوں میں اضافہ واپس ،بلوچستان کے جگر گوشوں کو بازیاب ،بارڈرساحل اور چیک پوسٹوں پر سیکورٹی فورسز کی لوٹ مار کاخاتمہ عوامی اجتماعی مسائل حل کریں نگران حکومت بھی آئی ایم ایف کی غلامی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔جماعت اسلامی کی کال پر دکانیں کاروبار مارکیٹیں بند کرنے والوں کا شکر گزارہیں جماعت اسلامی نے پھر ثابت کیا کہ جمہوری طریقے سے پرامن احتجاج سے مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام قلعہ سیف اللہ بازارمیں مہنگائی بجلی بلوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی ریلی وجلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالحمید منصوری ، مولانا عبدالمنان کاکڑ، نعمت اللہ ربانی ودیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ بدعنوانی اور بیوروکریسی کی لوٹ مار ، ،حکمرانوں ،جرنیل وججزکو گیس بجلی سمیت دیگر بھاری مراعات مفت دینا ہے ہر طرف ہر طبقے نے لوٹ مار مچائی ہیں لوٹ مار کرنے والوں کو روکھنے کے بجائے ان سے حصہ وصول کیا جارہاہیں عوام سے قربانی مانگنے کے بجائے پاکستان کو لوٹنے والوں سے قومی دولت واپس کرکے قرارواقعی سزادی جائیں ۔حکمران ومراعات یافتہ طبقات ،بیوروکریسی اشرافیہ کو قربانی دینی ہوگی 75سالوں سے مظلوم عوام قربانی دے رہے ہیں اب عوام مزید قربانی نہیں دیں گے ملک کو ان لٹیروں نے دیوالیہ کر دیا اور اب تک ملک کے وسائل لوٹ رہے ہیں۔جماعت اسلامی قوم کیلئے سڑکوں ،عدالتوں ،پارلیمان سمیت ہر پلیٹ فارم پر احتجاج کررہی ہے عوام نے سب کو آزما لیا مگر مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہاہے حکومت فوری طور پر بجلی گیس وادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس ،غریب عوام کو ریلیف دیکر مراعات یافتہ طبقات کی مراعات فوری بند کریں ۔بڑے آفیسرز،جرنیل ،ججز،اسٹبلشمنٹ ،حکمرانوں مقتدرقوتوں ،ممبران اسمبلی کے مفت بجلی ومفت گیس،مفت جہازٹکٹیں ،مفت گھر ختم کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ لوٹ مارنے عوام کو پریشان ،مہنگائی میں اضافہ احتساب کے راستے بند کر دیے ہیں ۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

5 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

6 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

6 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

6 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

6 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

7 hours ago