کوئٹہ(قدرت روزنامہ) جمعیت علماءاسلام بلو چستان اور نیشنل پارٹی کی انتخابی اتحاد کے حوالے سے قائم کمیٹیوں کے درمیان منعقدہ اجلاس میں جامع تجاویز پرتبادلہ خیال کیا گیا . ہفتہ کو جمعیت علماءاسلام بلو چستان اور نیشنل پارٹی کی انتخابی اتحاد کے حوالے سے قائم کمیٹیوں کے درمیان اجلاس مولانا آغا محمود شاہ کی زیر صدارت جمعیت علماءاسلام کے صوبائی سیکر ٹریٹ میں منعقد ہوا .
جس میں دنوں جماعتوں کے درمیان مفصل اور جامع تجاویز پرباہمی تبادلہ کیاگیا . اجلاس میں طے کیا گیاکہ دونوں جماعتوں کی تجاویز کو اپنی اپنی جماعتوں سے مشاورت کے لئے پیش کر نے کے بعد جلد از جلد دوبارہ کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا . علا وہ ازیں دونوں جماعتوں نے انتخابی اتحاد پر خو شی اور رضا مند ی کا ظہار کیا .
. .