کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام سردار عطاءاللہ مینگل کی دوسری برسی کے موقع پر کوئٹہ میں جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں بلوچستان بھر سے بی این پی کے قائدین اور کارکنان نے شرکت کی۔ جلسے سے بی این پی کے قائد سردار اختر مینگل سمیت دیگر رہنماﺅں نے خطاب کیا۔ بی این پی کے جلسے میں 13 قرار دادیں پیش کی گئیں۔ قرار دادوں میں کہا گیا کہ آج کا یہ عظیم جلسہ راہشون سردار عطاءاللہ خان مینگل کو قربانیوں، ثابت قدمی، جہد مسلسل پر خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ جلسہ موجودہ مشترکہ مفادات کونسل کے اس عمل کی شدید مذمت کرتا ہے کہ بیک جنبش قلم مردم شماری میں بلوچستان کی 70 لاکھ سے زائد آبادی کم کرکے بلوچستان دشمنی پر مبنی اقدامات کیے گئے۔ یہ جلسہ آرمی ایکٹ اور اب سویلین کا آرمی کورٹ میں ٹرائل انسانی حقوق کی پامالی کے مترادف ہے جس کی شدید مذمت کرتا ہے۔ جلسہ یہ مطالبہ کرتا ہے کہ بلوچستان سمیت پاکستان بھر سے لاپتہ کیے گئے افراد کی بازیابی کو یقینی اور گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ بلوچستان کے ساحل و وسائل پر عوام کا حق حاکمیت تسلیم کیا جائے، علی وزیر سمیت ماورائے قانون گرفتار تمام سیاسی رہنماﺅں و کارکنان کو رہا کیا جائے اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔سردار اختر مینگل کے لاپتہ افراد بارے منعقدہ سیمینار میں شرکت پر ہرزہ سرائی کی گئی جس سے یہ واضح ہوچکا ہے کہ نگراں حکومت غیر جانبدار نہیں، جلسہ عام مطالبہ کرتا ہے کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر بلوچستان حکومت کے اس بیان کا سختی سے نوٹس لے اور سیاسی معاملات میں مداخلت سے روکا جائے۔ بلوچستان سے ہونے والی نا انصافیوں، وسائل کی لوٹ مار، عوام کو ان کے حق سے محروم رکھنے کے عمل کی مذمت کرتا اور مطالبہ کرتا ہے کہ بلوچستان کے عوام کا معاشی استحصال فوری بند کیا جائے۔ بلوچستان کے عوام کو این ایل سی کے ذریعے کاروبار سے بے دخل کرنے اور مقامی افراد کے آباﺅ اجداد کی زمینوں پر قبضہ کرنے اور کوڑیوں کے دام زبردستی خریدنے کے اقدام کی مذمت کرتا ہے اس عمل کو فوری بند ہونا چاہیے۔جلسہ عام مطالبہ کرتا ہے کہ آئین کی رو سے انتخابات کا انعقاد 90 روز میں ضروری ہے، نئی حلقہ بندیوں کی آڑ میں الیکشن میں تاخیر نہ کرتے ہوئے انتخابات کرائے جائیں۔ گزشتہ چند ماہ سے اسٹیبلشمنٹ کی آشیر آباد سے بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈ کی سرگرمیاں بالخصوص وڈھ میں جاری ہیں جس کا مقصد بلوچستان میں ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلنا ہے، جلسہ عام مطالبہ کرتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈیتھ اسکواڈ کی حمایت سے اجتناب کرے، جلسہ بی این پی کی قیادت کو محصور کرنے کی پالیسی کی مذمت کرتا ہے۔ قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود بلوچستان میں بیروزگاری عروج پر ہے لہٰذا بلوچستان کے مغربی اور شمالی سرحدوں پر تجارت اور کاروبار میں آسانی پیدا کی جائے۔ جلسہ سریاب روڈ کی تعمیر، کوئٹہ شہر میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور عوام کو ٹینکر مافیا سے نجات دلانے کا مطالبہ کرتا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…