وزیراعلیٰ بلوچستان ایشیا کرکٹ کپ کے میچز دکھانے کیلئے ایوب اسٹیڈیم میں اسکرین نصب کرنے کی ہدایت

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے محکمہ کھیل کو ایشیا کرکٹ کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے تمام میچز کے لئے بڑی سکرین نصب کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ایوب استیڈیم میں بڑی سکرین نصب کر کے شائقین کرکٹ کو میچوں سے محظوظ ہونے کا موقع دیا جائے نگران وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان کھیلوں بلخصوص کرکٹ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور ہمارے نوجوان کھلاڑی کرکٹ میں ملک اور صوبے کا نام روشن کر رہے ہیں نگران وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بڑی سکرین پر کرکٹ میچ دکھانے سے عوام کو صحتمندانہ تفریح اور نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا نگران وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ قومی کر کٹ ٹیم بین الاقوامی مقابلوں میں فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے دعا ہے کہ ایشیاءکپ بھی پاکستان آئے .

.

.

متعلقہ خبریں