حکومت کو قیمتوں میں اضافے اور عام لوگوں اور تاجر برادری کی دیگر مشکلات کا احساس ہے ،وزیر اطلاعات جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کوئٹہ کی تاجر برادری کو یقین دلایا ہے کہ ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے . انہوں نے کہا کہ حکومت کو قیمتوں میں اضافے اور عام لوگوں اور تاجر برادری کی دیگر مشکلات کا احساس ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں اور پہلے ہی مقامی انتظامیہ کو ان کی شکایات پر غور کرنے کو کہا ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ایک بڑا کاروباری مرکز ہے اور ان کے مسائل حل کرنا ہماری حکومت کی ذمہ داری ہےوزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کوئٹہ کی تاجر برادری کو یقین دلایا ہے کہ ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت کو قیمتوں میں اضافے اور عام لوگوں اور تاجر برادری کو درپیش دیگر مشکلات کا احساس ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی تاجر برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں اور انہوں نے پہلے ہی مقامی انتظامیہ کو ان کی شکایات پر غور کرنے کا کہا ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ایک بڑا کاروباری مرکز ہے اور تاجر برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہےانہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی پر کام کر رہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں