عوام کو اچھے اور برے کی پہچان ہے، بی این پی عوامی کو ختم کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، اسد بلوچ

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور میونسپل کارپوریشن سوردو میں میر اسداللہ بلوچ کی سرکردگی میں بی این پی عوامی کے زیر اہتمام پروقار شمولیتی جلسہ ممتاز قبائلی رہنما حاجی محمد اشرف ۔ علی احمد ۔حاجی حمید اللہ ۔ عبدالرازق اور محمد انور کی سر برائی میں 1327 افراد نے جمعیت علما اسلام سے جبکہ حاجی محمد اعظم اور اعجاز احمد کی سربراھی 90 افراد نے نیشنل پارٹی سے استعفی دے کر بی این پی عوامی میں شمولیت اختیار کرلی شمولیتی جلسہ سے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر سابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ مرکزی ڈپٹی سیکریٹری نوراحمد بلوچ ضلعی آرگنائزر رحمدل مرکزی کمیٹی کے رکن شکیل احمد قمبرانی، نثاراحمد بلوچ , حاجی محمد یاسین ,حاجی محمد اشرف، علی احمد حاجی محمد اعظم , زبیر ایب اور دیگر نے خطاب کیا شمولیتی جلسہ کے مہمان خاص بی این پی عوامی کے مرکزی صدر میر اسداللہ بلوچ تھے جلسہ کا پنڈال لوگوں سے کچا کچ بھرا ہوا تھا میراسداللہ بلوچ جب تقریر کے لیے اسٹیج پر آئے تو پنڈال میں موجود ہزاروں افراد نے احتراما کھڑے ہوکر انکا استقبال کیا شمولیتی جلسہ میں پنجگور کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے کارکن بھی شریک رہے شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر وسابق وزیر زراعت میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بی این پی عوامی کی جڑیں عوام میں پیوست ہیں جو لوگ اسے ختم کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں انکی اوقات اتنی نہیں ہے کہ وہ اس تناور درخت کو عوام سے کاٹ سکیں میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کارکردگی کی بات کی ہے پنجگور کا جو نقشہ آج موجود ہے یہ خود بولے گا کہ پنجگوریوں کا کون دوست وخیرخواہ اور کس نے انکو مسائل کی دلدل میں چھوڑ کر اربوں روپے لوٹے انہوں نے کہا کہ عوام ترقی کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے بی این پی عوامی کے پروگرام کو سپورٹ کریں ماضی کے نمائندوں نے پنجگور کی ترقی کے لیے ایک حشت بھی نہیں ڈالا ہر طرف کھنڈرات اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں تھیں آج پنجگور کے کونے کونے میں رابطہ سڑکیں موجود ہیں اعلی تعلیمی ادارے اس بات کے گواہ ہیں کہ ہماری سوچ اجتماعی ہے عوام سے جو کہا وہی کرکے دکھایا انہوں نے کہا کہ پنجگور کے عوام کو اچھے برے کا ادراک اور پہچان ہے وہ کافی شعور یافتہ ہیں انکو کھوکھلے نعروں جھوٹ فریب سے دھوکہ نہیں دیا جاسکتا ہے انہیں زمینی حقائق کا ادراک ہے وہ اس بات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ آج کے پنجگور اور کل کے پنجگور میں کتنا فرق ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کے قول وفعل میں کوئی تضاد نہیں ہے اور میں برملا یہ بات کہتا ہوں کہ عوام بی این پی کو کارکردگی کی بنیاد پر ہی ووٹ دے گا جتنے ترقیاتی کام بی این پی عوامی نے کیئے ہیں کوئی دوسرا سوچ بھی نہیں سکتا حاجی محمد اشرف , علی احمد ,حاجی محمد اعظم اور ساتھیوں کا آج بی این پی عوامی پر اعتماد بھی انہی ترقیاتی سلسلوں کی کڑیاں ہیں انہوں نے شعوری فیصلہ کرکے مخالفین کے سیاسی تابوت میں ایک ایسی کیل ٹھونک دی ہے جو آگے چل کر مخالفین کے لیے مزید پستی اور ناکامیوں کا سبب بنے گا انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈہ مہم سے ہمارے کارکنوں کے حوصلوں میں کوئی لغزش نہیں آئے گی آج کا پنڈال اس بات کی گواہ ہے کہ اب عوام صرف حقیقی قیادت کے ساتھ ہے اور مخالفین کو عوام کی قوت سے پسپائی پر دوچار کریں گے کارکن الیکشن کی تیاریوں کو تیز کریں جیت بی این پی عوامی کی ہی ہوگی۔

Recent Posts

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

38 mins ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

6 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

7 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

7 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

7 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

7 hours ago