افتتاح شانِ پاکستان، وزیراعلیٰ بلوچستان ایوارڈز 5 ستمبر 2023 کو منعقد کیے جائیں گے، جان محمد اچکزئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان محمد اچکزئی نے کہا ہے کہ افتتاح شانِ پاکستان، وزیراعلیٰ بلوچستان ایوارڈز 5 ستمبر 2023 کو منعقد کیے جائیں گے، جس میں اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بلوچستان کے غیر معمولی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اس تقریب کی میزبانی بلوچستان حکومت، محکمہ ثقافت ،بلوچستان یوتھ ایمپاورمنٹ سوسائٹی اور بلوچستان ٹی وی کے اشتراک سے کرے گی۔
یہ ایوارڈز ان افراد اور تنظیموں کو دیئے جائیں گے جنہوں نے صوبے کے لیے درج ذیل شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں جن میں تعلیم، صحت، کھیل، فن و ثقافت، سماجی خدمات، کاروبار اور امن وامان کے شعبے شامل ہیں تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر مردان علی خان ڈومکی ہوں گے جبکہ تقریب کے اعزازی مہمان کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور ہوں گےنگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ شانِ پاکستان سی ایم بلوچستان ایوارڈز ہمارے غیر معمولی ہیروز کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے اور ان کا جشن منانے کا ایک طریقہ ہے اور بلوچستان کے اپنے چمکتے ستاروں کی بے لوث کوششوں کی بدولت بلوچستان کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لیے یہ ستارے لگن سے کام کر رہے ہیں ۔
شان پاکستان سی ایم بلوچستان ایوارڈز بلوچستان کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے یہ ہمارے لوگوں کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں نگراں صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ ہر ایک کی حوصلہ افزائی کرتے اور اور بلوچستان کی عوام سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس تقریب کو سراہیں اور اپنے غیر معمولی ہیروز کی کامیابیوں کا جشن منائیں دوسری جانب نگران صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان نوبزادہ جمال خان رئیسانی نے بھی ایوارڈ کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوۓ اسسے باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے ۔

Recent Posts

’’ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ پاکستانی ٹیم کیلئے مشکل ثابت ہو گا اور سیمی فائنل کھیلنے والوں میں۔۔‘‘محمد حفیظ نے بڑا بیان دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

1 min ago

پسنی کے پہاڑی علاقے سے کتنے کروڑکی اور کتنی چرس بر آمد ہوئی ؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقوں پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے…

3 mins ago

وزیراعظم کی زیرسربراہی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے اپنی سربراہی میں اقتصادی مشاورتی کونسل بنادی، جس میں جہانگیر…

8 mins ago

وکی کوشل کا فلم کی شوٹنگ کے دوران گرفتار ہونے کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ ہدایت کار انوراگ کشیپ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

11 mins ago

پشاور؛ سرکاری دوائیں بیچنے والے لیڈی ریڈنگ اسپتال ملازمین سمیت 6 افراد گرفتار

پشاور(قدرت روزنامہ) سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرنے والے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے…

16 mins ago

دکان داروں سے بھتہ خوری کرنے والے جعلی کسٹم انسپکٹرز گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان بازار پولیس نے دورانِ چیکنگ کسٹم کے 2 جعلی سب انسپکٹرز سمیت…

23 mins ago