فوج کا بجٹ اور فوجی جوانوں کی تنخواہ آخری مرتبہ صدر مسلم لیگ (ن) کے دور میں بڑھی، وہ وقت دور نہیں کہجب۔۔۔مریم نواز لیپہ جلسہ میں کھل کر بول پڑیں

وادی لیپہ(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اہل کشمیر نے اپنا انتخابی فیصلہ سنادیا ہے،وزیر اعظم عمران خان کو کشمیر آنے کی ضرورت نہیں ،اداروں کو بھی نواز شریف کے بیانیہ پر چلنا ہوگا ، کئی لوگ اپنے ذاتی مفاد کیلئے نواز شریف کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرتے ہیں کہ شاید نواز شریف فوج کے خلاف ہیں، تو انہیں شرم آنی چاہیے، فوج کا بجٹ اور فوجی جوانوں کی تنخواہ آخری مرتبہ صدر مسلم لیگ (ن) کے دور میں بڑھی، وہ وقت دور نہیں کہ سب وہی کہیں گے جو نواز شریف

کہہ رہے ہیں۔پیر کو انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے باسیوں کا رزق وفاق کے ہاتھ میں نہیں بلکہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو بجٹ ملتا ہے تو وہ کوئی بھیک نہیں ہے بلکہ کشمیریوں کا حق ہے، کشمیریوں سے کوئی ان کا حق چھین لے اور نواز شریف اور مریم نواز بیٹھ کر دیکھتے رہیں یہ نہیں ہوسکتا۔مریم نواز نے کہاکہ میں یہاں ووٹ لینے نہیں آئی بلکہ کشمیر کا ایک ایک حصہ دیکھنے کو ملا، مجھے کئی مقامات پر فوجی جوان نظر آئے اور انہوں نے مجھے سیلوٹ کیا تو مجھے ایک تعلق کا احساس ہوا۔مریم نواز نے کہا کہ کئی لوگ اپنے ذاتی مفاد کیلئے نواز شریف کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرتے ہیں کہ شاید نواز شریف فوج کے خلاف ہیں، تو انہیں شرم آنی چاہیے، فوج کا بجٹ اور فوجی جوانوں کی تنخواہ آخری مرتبہ صدر مسلم لیگ (ن) کے دور میں بڑھی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس دھرتی کا بیٹا ہے اور سابق وزیر اعظم نے جن پر تنقید کی اس کو کسی ادارے پر تنقید کا نام نہ لیا جائے، اس لیے ان لوگوں نے جو کام کیا اس کا نقصان نہ صرف پاکستان اور کشمیر کو ہوا بلکہ ادارے بھی متاثر ہوئے۔مریم نواز نے کہا کہ اداروں کو بھی نواز شریف کے بیانیہ پر چلنا ہوگا اور وہ وقت دور نہیں کہ سب وہی کہیں گے جو نواز شریف کہہ رہے ہیں’۔نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جو آر ٹی ایس کے ذریعے دھاندلی کرتی ہے بلکہ الیکشن کمیشن کا عملہ ہی اٹھا کرلے جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 3 برس میں پاکستان کی ترقی کو ریورس گیئر لگا دیا ہے اور اب کشمیر میں کشمیری ترقی کو ریوس گیئر لگانے کے لیے یہاں آرہا ہے، عمران خان سے پوچھنا کہ کیا تم فاروق حیدر کی ترقی کو بھی پیچھے دھکیلنے آئے ہو؟مریم نواز نے عدالتوں کا فیصلے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘نواز شریف، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق، مفتاح اسمعیل پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے،ان کا کرپشن کا بیانیہ زمین پر منہ کے بل پڑا ہے۔

Recent Posts

سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے بیٹے کی پہلی تصویر جاری کردی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے…

4 mins ago

پی ٹی آئی کے ایم این اے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی (…

6 mins ago

جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے 4جوانوں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے…

41 mins ago

شوٹنگ کے دوران بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی شدید زخمی ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنیل شیٹھی شوٹنگ کے دوران حادثے کا…

49 mins ago

یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی کے بعد چائے کی پتی کی قیمت بھی کم کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی کے بعد چائے کی پتی کی قیمت بھی کم…

58 mins ago

موسم سرما آتے ہی انڈوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی گجرات میں انڈوں کی قیمت میں بڑا اضافہ…

1 hour ago