پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے بعد بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں اضافہ کردیا عوام مہنگائی کے سبب مزید پریشان رکشوں اور لوکل بسوں نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا مستونگ کوئٹہ کاکرایہ 150روپے سے بڑھاکر 200روپے کردیا حالانکہ مستونگ کوئٹہ روٹ پر چلنے والے 95ویگن سی این جی پر چلتے ہیں لیکن کرایے مصنوعات کی قیمتوں کے بڑھانے پر بڑھا دیے کوئٹہ جیکب آباد 1200کوئٹہ سبی 550کوئٹہ مچھ230مستونگ اوستا محمد1200روپے کوئٹہ گنداواہ1300کوئٹہ خضدار 1100روپے کوئٹہ منگوچر کراس400روپے کوئٹہ سوراب800روپے کوئٹہ نال 1400روپے کوئٹہ قلات 500کوئٹہ نوشکی 600کوئٹہ بسیمہ1100کوئٹہ وڈھ1200کوئٹہ کردگاپ300کوئٹہ واشک1000کوئٹہ چاغی 1300کوئٹہ زہری1000کوئٹہ سکھر1000کوئٹہ شیرناب400کوئٹہ سپیلنجی300کوئٹہ لاڑکانہ1600کوئٹہ کڈکوچہ300تک بڑھا دیا گیا آل بلوچستان منی بس ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے کرایوں کی لسٹ جاری کردی گئی مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوا ہے ذرائع نے خبر رساں ادارے (یو این اے )کو بتا یاکہ 95فیصد ویگن سی این جی استعمال کرتے ہیں لیکن کرائے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑھانے پر بڑھا دئے جو قابل تشویش ہے .

.

.

متعلقہ خبریں