اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میدان میں پاکستانی کھلاڑیوں سے لڑنے والے 41 سالہ گوتم گمبھیر نے موجودہ بھارتی کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچز میں بھارتی کھلاڑیوں کا مخالف کھلاڑیوں سے دوستانہ رویہ بالکل نہیں ہونا چاہیے۔
گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ نیشنل ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے دوستی کو میدان سے باہر چھوڑ کر آنا چاہیے، کھلاڑیوں کو آنکھوں میں غصے کے ساتھ دیکھنا چاہیے۔سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ میچ کے بعد آپ دوستیاں نبھائیں، میچ کے گھنٹے بڑے ضروری ہوتے ہیں، جس میں آپ اپنے آپ کی نمائندگی نہیں بلکہ ملک کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کل حریف ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کی پیٹھ تھپتھپاتے ہیں اور گپ شپ کرتے ہیں، چند سال پہلے تک ایسا نہیں تھا، اب ایسا لگتا ہے جیسے آپ دوستانہ میچ کھیل رہے ہو۔سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ میچ میں آپ سلیجنگ کریں مگر ذاتیات پر نہ اتریں اور ہمیشہ اپنی حدود میں رہیں، میچ کے دوران کسی کے فیملی ممبر کو درمیان میں نہ لائیں یا انہیں برا بھلا نہ کہیں۔
گوتم گمبھیر نے مزید کہا کہ کامران اکمل سے میری بہترین دوستی ہے، ہم نے ایک دوسرے کو بیٹ تحفے میں دیئے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں میچ سے قبل اور پھر میچ کے بعد بھی پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو آپس میں خوش گوار ماحول میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔یاد رہے کہ گوتم گمبھیر پاکستان سے میچز میں شاہد آفریدی اور کامران اکمل سے کئی بار لڑائیاں کر چکے ہیں۔
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…
لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…
جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…
عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…
چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…
ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…