چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ، نگران حکومت مافیا کے سامنے بے بس


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چینی مافیا روزانہ کی بنیاد پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ کر رہا ہے جبکہ نگران حکومت مافیا کے سامنے مکمل بے بس نظر آرہی ہے . لاہور، کوئٹہ، فیصل آباد اور پشاورسمیت کئی شہروں میں چینی کی قیمت 200 روپے سے زیادہ ہو گئی ہے .

چینی کی سرکاری قیمت 99 روپے ہے،
جس کیخلاف پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے لاہور ہائیکورٹ سے حکم امتناع لیا ہوا ہے . جس کی وجہ سے ایف بی آر نہ تو شوگر ملز پر چھاپے مار سکتا ہے نہ چینی کے ذخائر چیک کر سکتا ہے . تشویشناک بات یہ ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب نے 6 مہینے پہلے دیے گئے حکم امتناع کو منسوخ کروانے کےلیے کوئی قانونی کارروائی نہیں کی . جس کا خمیازہ عوام مہنگی چینی کی صورت میں بھگت رہے ہیں .
چینی مافیا نے پی ڈی ایم حکومت کو سال کے شروع میں یقین دلایا کہ چینی ضرورت سے زیادہ ہے، حکومت مان گئی اور چینی مافیا نے سستی چینی برآمد کر کے ڈالرز میں بھاری منافع کمایا .
پی ڈی ایم حکومت نے ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جبکہ مافیا نے اس سے کہیں زیادہ چینی برآمد کر دی . اس کے علاوہ لاکھوں ٹن چینی افغانستان اسمگل کی گئی . جس کے باعث قیمتوں کو پر لگ گئے .

. .

متعلقہ خبریں