فرانس :پابندی کے باوجود عبایا پہن کر آنے والی طالبات اور اساتذہ کو گھر بھیج دیا گیا

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں نئے تعلیمی سال کا آغاز آج سے ہوا لیکن یہ شروعات اسکولوں میں عبایا پہن کر آنے پر پابندی کے متنازعہ فیصلے کے باعث مسلم برادری میں تشویش کا باعث بن گئی۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق فرانسیسی حکومت نے ایک ہفتے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اسکولوں میں عبایا پر پابندی عائد کر رہی ہے۔ اس سے قبل مسلم طالبات اور اساتذہ کو عبایا پہننے کی اجازت تھی۔

پابندی کا اطلاق آج نئے تعلیمی سال کے آغاز سے ہوگیا۔ اس فیصلے پر عملدرآمد کیلئے خصوصی افسران بھی تعینات کیے گئے تھے۔ وزیر اعظم ایلزبتھ بورن نے اسکولوں کا دورہ بھی کیا۔ان کا میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج سب کچھ ٹھیک رہا۔ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ ہم سارا دن چوکنا رہے اور طلبا کو اس پابندی سے متعلق سمجھایا۔

فرانسیسی خاتون وزیراعظم نے مزید بتایا کہ کچھ اسکولوں میں لڑکیاں عبایا پہن کر پہنچی تھیں جن میں سے چند اتارنے پر راضی ہوگئیں اور باقی نے گھر واپس جانا بہتر سمجھالیکن ہم ان سے بات کریں گے ۔

Recent Posts

کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں،چاہے پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے: شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ…

18 mins ago

افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی: 70 افراد ہلاک،کئی لاپتا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں…

26 mins ago

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

34 mins ago

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں 7 پاکستانی نوجوان شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی بزنس میگزین فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں…

44 mins ago

پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15 فیصد ہونے کا امکان ہے: ورلڈ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی…

56 mins ago

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلے آئی ٹی سٹی…

1 hour ago