سعودی عرب کا سفری پابندی والے ممالک سے مسافروں کی براہ راست آمد پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے سفری پابندیوں والے ممالک سے مسافروں کی براہ راست مملکت آمد پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفری پابندی سے مستثنیٰ ممالک میں 14 روزہ قرنطینہ کرنے والے افراد مملکت میں داخل ہو سکیں گے۔
سعودی حکومت کی جانب سے چند ماہ قبل کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کے پھیلاﺅ کی وجہ سے پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک سے مسافر پروازوں کی براہ راست سعودی عرب آمد پر پابندی عائد کی گئی تھی جو تاحال برقرار ہے تاہم کچھ روز قبل سفری پابندیوں میں کچھ نرمی کرتے ہوئے اعلان کیا گیا تھا۔
مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت وہ تمام ممالک جن پر سفری پابندیاں عائد ہیں، اگر ان ممالک میں کوئی ایسا شخص موجود ہے جو سعودی عرب سے کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے کے بعد بیرون ملک گیا، تو اس شخص کو براہ راست سعودی عرب واپسی کی اجازت ہے، لیکن سفری پابندیوں کے شکار ممالک میں موجود وہ سعودی اقامہ ہولڈرز جنہوں نے بیرون ملک سے کورونا ویکسین لگوائی، انہیں تاحال براہ راست مملکت واپسی کی اجازت نہیں دی گئی۔
سعودی حکومت نے اس بابت واضح کیا تھا کہ ایسے افراد اگر سفری پابندیوں والے ممالک میں ویکسین لگوانے والے اقامہ ہولڈرز اگر سفری پابندیوں سے مستثنیٰ ممالک کا سفر کریں اور وہاں 14 روز کا قیام مکمل کر لیں تو پھر انہیں سعودی عرب داخل ہونے کی اجازت مل جائے گی تاہم اس حوالے سے دیگر شرائط پوری کرنا بھی لازم ہو گا۔

Recent Posts

آئی سی سی نے ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ، بابر اعظم کاراج برقرار

دبئی(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ…

6 mins ago

ہر قسم کی دہشتگردی جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہر قسم کی دہشت…

8 mins ago

جو اندیشے تھے دور ہوگئے ، پاکستان میں مہنگائی کم ہونا شروع ہو گئی، مصدق ملک کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان آگے بڑھ…

13 mins ago

شادی کے سوال پر بلاول بھٹو کا دلچسپ جواب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شادی…

17 mins ago

ژوب:ایف سی کی چوکی پر حملہ ناکام، سیکیورٹی اہلکار شہید ، 2دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کی…

21 mins ago

صدر نےعالمی چیمپئن شاہ زیب رند کو10 کروڑ روپے کا چیک دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے مکسڈ مارشل آرٹس…

29 mins ago