جعفرآباد (قدرت روزنامہ) بلوچستان کی پہلی خاتون ایس ایس پی بننے کا اعزاز حاصل کرنے والی فریال فرید نے ایس ایس پی جعفرآباد کا چارج لے کر کام شروع کردیا . جعفرآباد میں اپنے آفس پہنچنے پر پولیس دستے نے انہیں سلامی اور پھول پیش کرکے خوش آمدید کہا .
ایس ایس پی جعفرآباد فریال فرید نے آفس پہنچتے ہی ضلع بھر کے پولیس افسران اور اہلکاروں کی میٹنگ طلب کی .
یادرہےکہ جعفرآباد سندھ اوربلوچستان کا سرحدی علاقہ ہے جہاں قومی شاہراہ کے مسائل سمیت امن وامان کوبرقرار رکھنا ہمیشہ سے ایک چیلنج رہاہے .
ہری پور سے تعلق رکھنے والی فریال فرید کے شوہر ڈاکٹر سمیع ملک بھی بلوچستان میں ہی ضلع نصیر آبادکے ایس ایس پی تعینات ہیں .
. .