حجاب میں عورت کی عزت ہے، پاکستان میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر خواتین ہیں، شازیہ عبداللہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی خواتین کے زیراہتمام صوبائی ناظمہ شازیہ عبداللہ کی قیادت میں عالمی یوم حجاب کے موقع پر بجلی بلوچں اور مہنگائی میں اضافے کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا احتجاجی مظاہرے میں خواتین نے بینرز اوکتبے ٹھائے ہوئے تھے جن پر تحریر تھا کہ حیا اور حجاب اسلام کے نظام عفت و عصمت کا نام ہے،حیاوحجاب کی تہذیب پورے معاشرے کا احاطہ کرتی ہے۔حجاب آزادی اور پاکیزگی کی توانا علامت،احتجاجی مظاہرے میں باپردہ خواتین وطالبات نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ،کوئٹہ کے امیر حافظ نورعلی صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر نے کہاکہ دنیا بھر میں خواتین کے حقوق پر شورکرنے والی این جی اوز مسلم خواتین کے حجاب کے معاملے میں جابنداری ترک کریں۔عورت کا اصل مقام و مرتبہ حیا اور حجاب میں ہے۔ قومیں معاشی بدحالی سے نہیں بلکہ اخلاقی پستی سے تباہ ہوتی ہیں۔دنیا حجاب کی مخالفت کے بجائے اس کی افادیت کو محسوس کرے اور مسلمان خواتین کو حجاب اختیار کرنے کا بنیادی انسانی حق دے۔اشتہارات اور ڈراموں میں عورت کا استحصال بند کیا جائے اور خواتین کی عزت اور احترام کی ترغیب و ترویج کی جائے۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ ملک میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز اٹھائی ہے اور خواتین کی عزت و وقار کو برقرار رکھنے کے لیے جدو جہد کر رہی ہے ۔آج لمحہ فکر ہے کہ معاشرے میں ایسی نسل پروان چڑھ رہی ہے جس کے اندر اخلاق و کردارکمی ہے ، ہمیں اس کمی کو دور کرنا ہوگا اور اس حوالے سے خواتین کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی۔جماعت اسلامی نے بجلی بلوں ،ادویات ،گیس وپٹرول قیموں اورمہنگائی میں اضافے کے خلاف تحریک شروع کر دیا ہے ملک گیر کامیاب شٹرڈاﺅن ہڑتال کے بعد عوامی قوت وتائید سے لٹیروں ،نااہل ناکام حکمرانوں ،مفت خوروں ،چوروں کے خلاف جدوجہد تیز کریں گے عوام کے طاقت کے سامنے کوئی نہیں ٹھر سکتا۔حکمران اور ملک کے واک واختیار پر قابض ٹولہ اشرافیہ،حکمرانوں پر مفت بجلی مفت گیس مفت پٹرول مفت علاج مفت گھر مفت تعلیم بند کردیں اورلٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت برآمد کریں مہنگائی وقرضے خود بخود ختم ہوں گے۔مہنگائی سے بلوچستان اورملک بھر کی خواتین مائیں بہنیں بھی بہت زیادہ پریشان ہیں غربت بے روزگاری کی وجہ سے کچن کا خرچہ بھی برداشت سے باہر ہوگیا ہے۔قوم حقو ق کے حصول ،مہنگائی وبدعنوانی کے خاتمے کیلئے متحدوبیدارہوئی تو مسائل ہر صورت حل ہوں گے بصورت دیگر مفت خوروں کی شاہ خرچیوں مراعات اور مہنگائی میں کمی کے بجائے مزید اضافہ ہوگا۔

Recent Posts

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…

6 mins ago

ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…

21 mins ago

سیاست کا شوق نہیں، سب پروپیگنڈا ہے، بشریٰ بی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

33 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر نماز استسقا ادا، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…

43 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…

55 mins ago

وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…

1 hour ago