پی آئی اے سنگین ترین مالی مشکلات کا شکار، طیارے گراؤنڈ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا


لاہور(قدرت روزنامہ) قومی فضائی کمپنی پی آئی اے سنگین ترین مالی مشکلات کا شکار ہوگئی، جس کیو جہ سے طیارے گراؤنڈ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق لیزنگ کمپنیوں کی جانب سے پی آئی اے کی مدد سے انکار کے بعد لیز پر لیے گئے طیارے گراؤنڈ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ قومی ائرلائن اپنے تاریخ کے سنگین ترین مالی مشکلات کا شکار ہے اور غیر یقینی صورتحال کے باعث پی آئی اے کو ہونے والی ادائیگیاں بھی رک گئی ہیں۔
قومی ائرلائن کے 4 عدد بوئنگ 777 اور 5 عدد ائر بس 320 طیارے جو لیز پر حاصل کیے گئے تھے، ان کے گراؤنڈ ہونے کا خدشہ ہے۔ لیزنگ کمپنیوں نے ٹرپل سی کے حامل کریڈٹ ریٹنگ والے ملک کے اداروں کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
پی آئی اے پر بین الاقوامی ادائیگیوں میں 100 ملین ڈالر سے زائد رقوم واجب الادا ہیں، جس میں طیاروں اور انجن کے لیز کے پیسے، انٹر نیشنل ہینڈلنگ، ائرپورٹ چارجز اور قرضوں پر سود کی ادائیگیاں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ایف بی آر کو بھی پی آئی اے نے 3 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیاروں کی مرمت کے حوالے سے بوئنگ کا کمپونینٹ سپورٹ پروگرام اور ائربس انڈسٹریز کا سپورٹ پیکیج بھی متاثر ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے آئے دن طیاروں کے خراب ہونے کے واقعات میں اضافے کا سامنا ہے۔
دوسری جانب قومی فضائی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے مالی بحران کی سب سے بڑی وجہ ملکی معاشی صورتحال ہے۔ منفی کریڈٹ ریٹنگ زرمبادلہ کی قلت کی وجہ سے فارن کرنسی کا دباؤ ہے۔ حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ اس سلسلے میں جلد از جلدپی آئی اے کے معاشی معاملات کو حل کرنے کی کوشش کی جائے۔ پی آئی اے 2023ء میں محصولات میں اچھا رہا ہے، لیکن سود کی ادائیگیوں کی وجہ سے پی آئی اے کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ پی آئی اے کو سود کی ادائیگیوں میں ڈالر کی قلت کا سامنا ہے۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

51 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

59 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

2 hours ago