عمر اکمل گاڑی میں گھر سے نکلے تو گیٹ کے سامنے موجود افرادنے کرکٹر پر مکوں کی بارش کر دی ،

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹر عمراکمل پر تشدد کا معاملہ،عمر اکمل گاڑی میں گھر سے نکلے تو گیٹ کے سامنے موجود افراد نے روکا اور عمراکمل کو مکے مارتے رہے، شہریوں کے آنے پر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق عمر اکمل گاڑی میں گھر سے نکلے تو گیٹ کے سامنے موجود تین افراد نے انھیں روکا اور عمر اکمل پر مکوں کی بارش کردی۔تینوں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس حراست میں ہیں۔ عمراکمل سے جھگڑے کا واقعہ2 روزقبل ڈیفنس بی میں پیش آیاتھا۔ ملزمان نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمر اکمل کے فین ہیں،سیلفی لینے کی درخواست کی جبکہ ہم نے

کوئی تشدد نہیں کیا۔ کرکٹر عمر اکمل نے ایف آر میں موقف اختیار کیا تھا کہ شراب کے نشےمیں دھت شیخ علی نامی شخص تین ساتھیوں کے ہمراہ ان کے گھر آ یا اور تشدد شروع کردیا جبکہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے چاروں افراد کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے،جن میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری جاوئن،شیخ علی ، اویس امجد ، اسلم شامل ہے۔

Recent Posts

پنجاب اور سندھ میں بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں سے بھتے وصول کیے جاتے ہیں، گڈز اونرز یونین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی نور احمد شاہوانی نے کہا ہے…

4 mins ago

پسنی سے لاپتہ طالبعلم بہادر بشیر بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے

پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی سے لاپتہ طالبعلم بہادر بشیر بازیاب ہوگئے، فیملی ذرائع نے ان کے بازیابی…

10 mins ago

پی بی 21 کے 30 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے، صالح بھوتانی

حب(قدرت روزنامہ)بلوچستان عوامی پارٹی بھوتانی عوامی کارواں نے حلقہ PB21 کے 39 پولنگ اسٹیشنز پر…

22 mins ago

اورماڑہ میں ماہی گیر باپ اور بیٹا سمندر میں لاپتا

گوادر(قدرت روزنامہ)اورماڑہ میں باپ سمیت دو ماہیگیر بیٹے سمندر میں لاپتہ ہوگئے، بدھ کی صبح…

28 mins ago

شدید گرمی کی لہر، تربت میں 4 افراد بے ہوش، نوکنڈی میں بازار اور سڑکیں ویران

تربت، نوکنڈی(قدرت روزنامہ)تربت میں شدید گرمی سے خاتون سمیت چار افراد بے ہوش ہوگئے، گھنٹوں…

35 mins ago

ٹریفک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں سے میرا کوئی تعلق نہیں، زابد ریکی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی میرزابد ریکی نے گزشتہ دنوں ٹریفک اہلکاربابر…

40 mins ago