کراچی (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ انشا اللّٰہ وزیرِ اعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو نے صنعتی علاقے کی سڑکوں کی مرمت کا وعدہ کیا تھا، انشا اللّٰہ 10 روز کے اندر ان سڑکوں کا کام مکمل ہونے پر افتتاح کروں گا، ان سڑکوں سے عوام، تاجروں اور صنعتکاروں کا فائدہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے آکر وعدہ کرتے ہیں کہ مگر پیپلز پارٹی خاموشی سے کام کرتی ہے، کچھ لوگ اختیارات کا رونا روتے ہیں اور اپنی تشہیر کے لیے پریس کانفرنس کرتے ہیں، کراچی والوں نے جو اعتماد دکھایا ہے انشا اللّٰہ انہیں مایوس نہیں کریں گے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والے وقت میں بہتری کی نوید سناتے ہیں، طلال چوہدری کی تنقید کا ماضی میں بھی سامنا کر چکے ہیں، ان کی حکومت نے لاہور میں جتنے فنڈز رکھے، کیا کراچی کے لیے اتنے رکھے، ہمارے پاس سرکلر ڈیٹ نہیں مگر ہمیں بھی ان کے سرکلر ڈیٹ کا سامنا ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ طلال چوہدری کو بتاؤں گا کہ کس نے مختلف منصوبوں کو رکوایا تھا، مجھے اندازہ ہے کہ اس شہر میں پانی کی کمی ہے، کیا کراچی سرکلر ریلوے کو وفاقی حکومت نے وہ گارنٹی دی، یہ باتیں کرتے ہیں ان کا کراچی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میرے لیے آسان ہے کہ میں تنقید کروں مگر مجھے کام کرنا ہے، جو پانی بیچتے ہیں ان پر خدا کی لعنت، میں کارروائی کر رہا ہوں، جب کارروائی کرتا ہوں تو میرے خلاف پریس کانفرنس کی جاتی ہے، میں ان لوگوں کی طرح اپنے دفتر میں بلا کر پریس کانفرنس نہیں کرتا، میں کام پر بلا کر میڈیا سے بات کرتا ہوں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ بارش ہوئی تو لاہور ڈوبا، میڈیا کو لاہور سے محبت ہے، وفاق کا لاہور کو دیا جانے والا بجٹ دیکھیں اور اس میں کراچی کا بجٹ دیکھیں، نئی ڈرینج کی لائن ڈالی گئی ہے، اس سے پانی جمع نہیں ہو گا۔ جہانگیر روڈ میں ڈرینج کی لائن ڈالی ہے اور اس کی کارپٹنگ کی جا رہی ہے، آئی آئی چندریگر روڈ کے نالوں کو ڈھکن لگا کر بند کر دیا ہے، اللّٰہ تعالیٰ جماعتیوں کو نیک صحبت دے، آمین۔
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…