وہ گاڑی جس میں دوران سفر طبیعت خراب ہوجانے والے افراد کے لیے ایک انتہائی مفید فیچر شامل کردیاگیا

برلن(قدرت روزنامہ) مرسڈیز بینز نے جرمن انٹرنیشنل آٹو موبل اینڈ سمارٹ موبلٹی ایکسپو 2023ءمیں نئی ای کلاس آل ٹیرین ویگن کی پہلی جھلک دنیا کو دی، جس میں دوران سفر طبیعت خراب ہوجانے والے افراد کے لیے ایک انتہائی مفید فیچر شامل کیا گیا ہے . نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اس فیچر کو ’موشن سکنس ریلیف موڈ‘ (Motion Sickness rilief mode)کا نام دیا گیا ہے .


یہ کار پٹرول اور پلگ اِن ہائبرڈ آپشنز کے ساتھ متعارف کرائی گئی ہے . گاڑی کا ہائبرڈ ماڈل 440نیوٹن میٹر ٹارک کا حامل ہے ، یہ گاڑی صرف الیکٹرک پاور پر 100کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے . یہ گاڑی ہر طرح کے راستوں پر چلانے کے لیے بنائی گئی ہے .
اس میں تھرڈ جنریشن ’ایم بی یو ایکس‘ انٹیلی جنٹ ہیومن کمپیوٹر انٹریکشن ٹیکنالوجی مہیا کی گئی ہے اور کئی جدید ٹیکنالوجی کے حامل فیچرز گاڑی کا حصہ بنائے گئے ہیں . بالآخر اس ای کلاس آل ٹیرین کو آئی فون یا ایپل واچ کے ذریعے لاک اور ان لاک کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے . گاڑی کا مالک گاڑی کی ڈیجیٹل چابی اپنے 16دوستوں اور فیملی کے لوگوں میں بیک وقت شیئر کر سکتا ہے . کمپنی کی طرف سے تاحال گاڑی کو متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں