کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کسٹم اہکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ، ایئر پورٹ روڈ پر لواحقین کا احتجاج . صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کے مظاہرین سے مذاکرات کامیاب، احتجاج ختم، روڈ کلیئر کردیا گیا .
جان اچکزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت جاں بحق نوجوان کے لواحقین کو معاوضہ دیگی . مظاہرین کی کمیٹی کو انکے مطالبات تسلیم کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے . اس حوالے سے نگراں صوبائی وزیر جان اچکزئی کی کلیکٹر کسٹم سے بھی ملاقات اور تمام صورتحال سے متعلق گفتگو کی .
. .