آرمی چیف کا دورہ ازبکستان ،اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں،علاقائی سلامتی کیلئے کاوشوں کو سراہا

تاشقند (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ازبکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کا مقصد فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے، دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوئیف، وزیر دفاع اور چیئرمین اینڈ سیکرٹری برائے سٹیٹ سکیورٹی سروس ازبکستان سے ملاقات کی .

ملاقاتوں کے دوران آرمی چیف نے باہمی تربیتی تعاون اور انٹیلی جنس تبادلے کو بڑھانے پر بھی زور دیا،انہوں نے ازبکستان کی فوج کی تربیت کے معیار اور علاقائی سلامتی کے لیے کاوشوں کو سراہا .


وزارتِ دفاع آمدپر چیف آف آرمی اسٹاف کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا . آرمی چیف نے تاشقند میں یادگار شہداپر پھول بھی رکھے .

. .

متعلقہ خبریں