پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تاریخ کنفرم، رسمیں 23 ستمبر سے شروع ہوں گی


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑہ اور راگھو چڈھا کی شادی کی رسمیں 23 ستمبر سے شروع ہوں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پرنیتی چوپڑہ اور عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی راگھو چڈھا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔ دونوں کی شادی 24 ستمبر کو ریاست راجھستان کے شہر اوے پور میں ہوگی۔
پرینتی چوپڑہ اور راگھو چڈھا کی شادی کی رسموں کا آغاز 23 ستمبر سے ہوگا جس میں ہلدی، مہندی اور خواتین کے سنگیت کا پروگرام شامل ہے۔
رپورٹس کے مطابق شادی میں شرکت کے لیے 50 وی وی آئی پیز سمیت 200 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیراعٰلی بھی شادی میں شریک ہوں گے۔پرینتی چوپڑہ کی کزن اور بھارت کی میگا اسٹار پریانکا چوپڑہ بھی شادی میں شرکت کریں گی۔ شادی کے بعد ہریانہ کے شہر گروگرام میں ہوگا۔ پرینیتی چوپڑہ اور راگھو چڈھا کی منگنی 13 مئی کو نئی دہلی میں ہوئی تھی جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک ہوئی تھیں۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago