نگران صوبائی وزیر نوابزادہ جمال خان رئیسانی سے بلوچستان کے نامور ڈیجیٹل میڈیا ایکٹویسٹس کی تعارفی ملاقات
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نگران صوبائی وزیر برائے کھیل، ثقافت و امور نوجوانان نوابزادہ جمال خان رئیسانی سے بلوچستان کے نامور ڈیجیٹل میڈیا ایکٹویسٹس کی تعارفی ملاقات . ملاقات میں ڈیجیٹل میڈیا ایکٹویسٹس نے نگران صوبائی وزیر کو مختلف امور اور ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک افراد کے مسائل سے آگاہ کیا .
میری کوشش ہے بلوچستان کے انفلوئنسر اور بلاگرز کی ہر ممکن تعاون کرو ںتاکہ وہ پاکستان سمیت دنیا بھر کو بلوچستان کا مثبت چہرہ دکھائیں .
بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہے اور بلوچستان کے نوجوانوں نے ہر شعبہ زندگی میں نمایاں مقام بنایا ہے . میری کوشش ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو بھی دیگر صوبوں کی طرح ڈیجیٹلائزیشن کی طرف لایا جائیں . نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے كها ہے کہ بلوچستان کے ڈیجیٹل میڈیا ایکٹویسٹس بلوچستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرنے کے لئے بلوچستان کے مثبت چہرے کو دنیا کے سامنے لائیں .