ترقیاتی منصوبوں پر کام بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے مانیٹرنگ کے عمل کو تیز کیا جائے گا، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات

سریاب روڈ، سبزل روڈ ،انسکمب روڈ لنک بادنی روڈ اور لنک ریڈیو پاکستان روڈ کے منصوبوں کو دو ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ڈیڈ لائن مقررکردی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے سریاب روڈ، سبزل روڈ ،انسکمب روڈ لنک بادنی روڈ اور لنک ریڈیو پاکستان روڈ کے منصوبوں کو دو ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ڈیڈ لائن مقررکردی ہے ۔یہ فیصلہ انہوں نے کوئٹہ شہر میں جاری سڑکوں کی توسیعی اور تعمیرومرمت کے منصوبوں پر کام کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے سائٹس کادورہ کرنے کے موقع پر کیا
اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں اور احکام کو منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز اور درپیش مشکلات کے حل کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ سریاب روڈ اور سبزل روڈ اور دیگر سڑکوں کے توسیعی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ ان منصوبوں کی بروقت اور معیار کے مطابق تکمیل سے جہاں کوئٹہ کے شہریوں کے ٹریفک سے متعلقہ مسائل حل ہوں گے

وہی دوسری جانب کوئٹہ ایک جدید اور خوبصورت شہر نظر آئے گا انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کے دوران ٹریفک کے متبادل انتظام اور شہریوں کی سہولت کے لیے دھوں مٹی پر بروقت پانی چھڑکاکیاجائے۔ منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور اشتراک سے اقدامات اٹھاتے ہوئے منصوبوں پر حامل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کئے جائیں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ تمام سڑکیں ہماری ضرورت ہیں ان کی تعمیر سے شہر میں موصلاتی رابطے بہتراور شہرکی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے مانیٹرنگ کے عمل کو تیز کیا جائے گا جبکہ حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے جامع منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جن منصوبوں پر کام کی رفتار سست روی کا شکار ہے انہیں جلد از جلد تیز کر کے مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے اخر میں کہا کہ منصوبوں کی مانیٹرنگ کی وجہ سے تمام منصوبے تکمیل کی جانب گامزن ہوں گے اور درپیش رکاوٹیں بھی جلد حل کیے جا سکتے ہیں۔

Recent Posts

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

22 mins ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

33 mins ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

37 mins ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

39 mins ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

2 hours ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

2 hours ago