کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹروں نے کوئٹہ سے اندرون صوبے جانے والی ٹرا نسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کردیا،کوئٹہ سے گوادر کیلئے بس کا کرایہ 3200سے بڑھا کر 400 روپے کردیا گیا، بڑھتے کرایوں نے مسافروں کو پریشان کرکے رکھ دیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کوئٹہ مکران بس یونین نے کرایوں میں اضافہ کردیا، کوئٹہ سے کیچ تک بس کرایہ 2500سے بڑھاکر3000روپے،کوئٹہ سے پنجگور تک فی سواری بس کرایہ 1500سے بڑھاکر2000روپے کردیاگیا اسی طرح کوئٹہ سے ناگ،بسیمہ اورسوراب تک بس کیکرایوں میں بھی اضافہ کیا گیا ۔دوسری جانب منی بس اونرز نے کوئٹہ سے جیکب اباد کا کرایہ 1200، سبی تک 550،مچ تک 250, خضدار 1100,،چاغی 1300 روپے اور خاران کا کرایہ 1100روپے کردیا ہے بس اور منی بسوں کے کرایوں میں بے تحاشہ اضافے پرمسافرپریشان ہیں ۔
لاہور (قدرت روزنامہ )بھارت میں ان دنوں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان نیشنل پارٹی کے بیان کے رد عمل میں…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز بیان میں کہا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی کے ضمنی انتخاب میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سیکورٹی اداروں…