کوئٹہ میں گیس پریشر بحال اور غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے،بی این پی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلو چستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگز یکٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری کی قیادت میں ایک وفد نے گزشتہ روز جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی انور بلوچ، چیف ایگز یکٹیو کیسکو عبد الکریم جمالی سے سر یاب اور کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی اور طویل غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے الگ الگ ملا قاتیں کیں . وفدمیں پارٹی کے سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، ڈپٹی جنرل سیکر ٹری ڈاکٹرعلی احمد قمبرانی، سابق ضلعی صدر میر غلام رسول مینگل،پارٹی کے ضلعی کونسلران ماما خیر جان سمالانی اور حاجی گلستان سمالانی شامل تھے .

وفد نے انہیں گیس پریشر میں کمی اور طویل لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے عوامی مشکلات اور مسائل سے آگاہ کیا کہ اس وقت کوئٹہ کے شہری بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشرمیں کمی کی وجہ سے شدید مسائل اور مشکلات سے دو چار ہیں انتظامیہ فوری طورپر سر یاب اور کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں عوامی شکایت کا نوٹس لیکر ترجیحی بنیا دوں پر گیس پریشر کو فوری طورپر بحال کرے اور غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے . عوام کو مسائل اور مشکلات کی صورت میں تن و تنہاء نہیں چھوڑیں گے ، ہماری جدو جہد کا مقصد عوامی مسائل کو ہر سطح پر اجاگر کر کے حکمرانوں کی توجہ مبذول کرانا ہے کیونکہ سیا سی جماعتیں عوام اور ریاست کے درمیان پل کا کردار ادا کر تی ہیں آج کوئٹہ کے عوام سنگین مسائل سے دو چار ہیں جس کی وجہ سے وہ ذہنی مریض بن چکے ہیں . انہوں نے کہاکہ شدید مہنگائی ، بے روز گاری، بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال ، بنیادی ضروریات زندگی کی سہولیات کی عدم دستیابی مسائل کا سبب بن رہی ہیں . انہوں نے کہاکہ بی این پی چونکہ سر دار اختر جان مینگل کی قیادت میں کوئٹہ کے تمام اقوام کی نمائندہ سب سے بڑی پارلیمانی سیا سی جمہوری اور منظم جماعت ہے جویہاں کے عوام کی حقیقی معنوں میں حقوق کی تر جمانی کا کردار ادا کر تے ہوئے جدو جہد میں مصروف عمل ہے . علا وہ ازیں پارٹی کے مرکزی و ضلعی رہنمائوں نے بی ڈی اے کے ملازمین کے احتجاجی کیمپ میں جاکر ان سے اظہار یکجہتی کی اور انکے مطالبات کو جائز اور درست سمجھتے ہوئے حمایت کا اعلان کیا . پارٹی ہر سطح پر یہاں کے ملازمین کی جدو جہد میں ہر اول دستے کا کر دار ادا کر تے ہوئے محنت کشوں کی تحریک میں شامل رہی ہے ، پارٹی رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بی ڈی اے کے 6سو17ملازمین کو انفرادی طورپر انکے مستقلی کے تعیناتی احکامات جا ری کر کے انہیں دیوار سے نہ لگایا جائے چونکہ بلو چستان پہلے ہی سے سنگین حالات سے گزر رہا ہے ، ملازمین کو سخت احتجاج پر مجبور کر کے ایک محاذ کھولنا کسی بھی اتھارٹی کے لئے سود مند نہیں ہے لہٰذملازمین کے تعیناتیوں کا مسئلہ فوری طورپر حل کیا جائے . دریں اثناء پارٹی رہنمائوں نے پارٹی کے بزگ رہنماء ماما عبد الحق سمالانی کے گھر کلی دیبہ میں جا کر انکی ہمشیرہ کے انتقال اورشہباز ٹائون میں قبائلی رہنماء میر کفایت اللہ ساتکزئی کی ہمشیرہ کے انتقال پر لواحقین سے اظہار تعزیت ہمدری اور فاتحہ خوانی کی .

. .

متعلقہ خبریں