کوئٹہ میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کرکے اشیا کی قیمتیں کم کی جائیں، ایچ ڈی پی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں آئے روز اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو اس حوالے سے مایوس کن قرار دیا بیان میں کہا گیا کہ غریب اور متوسط طبقے کا باعزت طور پر زندگی گذارنا ناممکن ہوکر رہ گیا ہے چینی کی قیمتوں میں گھنٹوں اور لمحوں کے حساب سے اضافہ ہورہاہے کوئی چیک اینڈ بیلنس کا نظام موجود نہیں ذخیرہ اندوزوں کی من مانی کی وجہ سے اس وقت پورے ملک میں سب سے مہنگا چینی کوئٹہ کے شہریوں کو فروخت کی جارہی ہے اس سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بےتحاشا اضافے کی وجہ سے ضروریات زندگی کے ہر چیز کی قیمتیں بڑ گئی ہے جبکہ کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں تندور مالکان من مانی کرکے سنگل روٹی کو ڈبل نرخوں میں فروخت کررہے ہیں بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں جہاں پہلے سے غربت اپنے انتہا پر پہنچ چکی ہے یہاں بیروزگاری عام اور کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے مہنگائی کے اثرات سب سے زیادہ اس صوبے کے غریب عوام کےلئے مشکلات پیدا کررہی ہے مہنگی بجلی نے پہلے ہی عوام کو رلاکر رکھ دیا ہے اور اسکے خلاف عوام بھرپور احتجاج بھی کررہی ہے زندگی کا کوئی ایسا شعبہ نہیں جہاں سے عوام کو تھوڑی سی ریلیف ملیں بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کرکے مصنوعی طور پر مہنگائی کرنے والوں سے عوام کو نجات دلائی جائے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرکے عوام کو بنیادی اشیا کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے۔

Recent Posts

سیف اللہ رودینی کو لاپتہ ہوئے 11 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی جائے گی، بی وی جے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز بیان میں کہا…

4 mins ago

کوئٹہ، پولیس سے مذاکرات کے بعد بچے کے اغوا کیخلاف احتجاجی دھرنا موخر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور…

17 mins ago

پی بی 8 سبی کے ضمنی انتخاب، سیکیورٹی کے لئے ایف سی کی تعیناتی کی منظوری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی کے ضمنی انتخاب میں…

23 mins ago

بلوچستان کے وسائل سیکیورٹی کے نام پر ہڑپ کیے جارہےہیں، مولاناہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سیکورٹی اداروں…

31 mins ago

چمن بارڈر پر پاسپورٹ پالیسی صرف افغانستان کیلئے، چمن کے شہری تو ہمارے اپنے ہیں، کمشنرکوئٹہ

چمن(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 18 دہشتگردی کے واقعات ہوئے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے…

38 mins ago

بلوچستان کی ترقی کے لیے پالیسیوں کی تسلسل اور ڈی سینٹرلائزیشن کی ضرورت ہے، جا م کمال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…

44 mins ago