خبردار ۔۔پاکستانی خواتین کے ساتھ یہ کام بھول کربھی مت کرنا۔۔ سعودی حکومت نے سخت ترین پابندی لگادی

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے اپنے ملک کے مردوں کو پاکستان ، بنگلہ دیش، چاڈ اور میانمار کی خواتین سے شادی کرنے پر روک لگادی۔ سعودی عرب کے نئے قوانین کے مطابق اگر درخواست دہندہ پہلے سے شادی شدہ ہے ، تو اس کو ہسپتال سے ایک رپورٹ لینا ہوگی جو یہ ثابت کرے کہ ان کی اہلیہ معذور ہے یا پرانی بیماری سے متاثر، یا بانجھ پن کا شکار تو نہیں ۔ غیرسرکاری
اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں فی الحال ان چار ممالک کی 50 ہزار خواتین رہتی ہیں ۔ مکہ پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف القریشی کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکیوں سے شادی کرنے کی خواہش رکھنے والے سعودی مردوں کو اب سخت قوانین کا سامنا کرنا پڑے گا ۔رپورٹ کے مطابق یہ قدم اس لئے اٹھایا گیا ہے تاکہ سعودی مردوں کو غیر ملکیوں سے شادی کرنے سے روکا جاسکے ۔ اس کے ساتھ ہی غیر ملکیوں کے ساتھ شادی کی اجازت دینے سے پہلے اضافی قوانین بنائے گئے ہیں ۔ قریشی نے کہا کہ غیر ملکی خواتین سے شادی کرنے کی خواہش رکھنے والوں کو پہلے حکومت سے منظوری لینی ہوگی ۔ ساتھ ہی شادی کرنے کیلئے درخواست دینی ہوگی ۔قریشی نے کہا کہ طلاق شدہ مردوں کو طلاق کے چھ مہینے کے اندر درخواست داخل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ افسر نے کہا کہ درخواست دہندہ کی عمر 25 سے زیادہ ہونی چاہئے ۔ وہیں العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق شادی کے خواہاں سعودیوں سے پولیس درخواست وصول کرے گی اور ان کو منظوری کے لئے گورنری کو بھیج دے گی۔ وہ اپنی درخواست کے ساتھ تمام شناختی دستاویزات منسلک کرنے کے پابند ہوں گے ۔ یہ دستاویزات مقامی ضلعی مئیر کے دستخط کے ساتھ ہونی چاہئیں ۔ نیز درخواست دہندہ کو اپنے خاندان کے کارڈ کی کاپی بھی منسلک کرنی ہوگی

Recent Posts

آئی سی سی نے ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ، بابر اعظم کاراج برقرار

دبئی(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ…

4 mins ago

ہر قسم کی دہشتگردی جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہر قسم کی دہشت…

6 mins ago

جو اندیشے تھے دور ہوگئے ، پاکستان میں مہنگائی کم ہونا شروع ہو گئی، مصدق ملک کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان آگے بڑھ…

11 mins ago

شادی کے سوال پر بلاول بھٹو کا دلچسپ جواب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شادی…

14 mins ago

ژوب:ایف سی کی چوکی پر حملہ ناکام، سیکیورٹی اہلکار شہید ، 2دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کی…

19 mins ago

صدر نےعالمی چیمپئن شاہ زیب رند کو10 کروڑ روپے کا چیک دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے مکسڈ مارشل آرٹس…

27 mins ago