سعودی عرب میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب، سربراہ اسلامی عسکری اتحاد راحیل شریف کی خصوصی شرکت

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف شریک ہوئے۔

آج نیوز کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ یوم دفاع پاکستان کی تقریب میں مختلف ممالک کے سفیروں اور ملٹری اتاشیز کا سفیر پاکستان احمد فاروق اور ملٹری اتاشی بریگیڈیئر عاصم نے استقبال کیا، جبکہ اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع سفارت خانہ پاکستان کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر ہماری عسکری تاریخ کا روشن ترین دن ہے، جب پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کو اس کے مذموم عزائم میں ناکام بنایا۔بریگیڈیئر محمد عاصم نے کہا کہ پاک فوج دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں سے پہچانی جاتی ہے اور قیام امن کے لئے اقوام متحدہ کے مختلف مشنز میں بھی کام کرتی ہے اور پاک فوج کا ہر جوان دفاع وطن کے لئے ہر لمحہ تیار کھڑی ہے۔اس کے علاوہ پاک سعودی عسکری تعلقات کو بھی مضبوط بنایا جا رہا ہے جس سے دونوں ممالک دفاعی تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔

پاکستان کے سفیر احمد فاروق کا کہنا تھا کہ چھ ستمبر کو پاکستان نے خود سے کئی گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچاد کیا اور پاک فوج اور عوام نے مل کر جنگ لڑی مگر پاکستان امن کا خواہاں ہے اور چاہتا ہے کہ دنیا میں امن قائم رہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا آ رہا ہے کہ مسلہ کشمیر کو حل کیا جائے تاکہ خطے میں امن کی فضا کو فروغ مل سکے۔

جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے سفارت خانہ پاکستان کی کاوش کو سراہا اور غیر ملکی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ تقریب میں موجود پاکستانی فوجی افسران کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

Recent Posts

‎پارلیمنٹ کے ہاتھوں پہلی مرتبہ چیف جسٹس کی نامزدگی، اگلے مراحل کیا ہونگے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ سے چیف جسٹس سپریم کورٹ…

1 hour ago

چیف جسٹس کی نامزدگی مروجہ آئینی طریقہ کار کے تحت ہوئی،اس پر احتجاج نہیں بنتا، شہزاد شوکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شہزاد شوکت نے کہا کہ جسٹس…

2 hours ago

جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا، جسٹس منصور بینچ نمبر ایک میں منتقل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں جی 10 ٹو اپارٹمنٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کے دوران…

2 hours ago

آئینی ترمیم کو نہیں مانتے احتجاجاً پورے ملک کو بلاک کردیں گے، وزیراعلیٰ کے پی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم…

2 hours ago

جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو نیا…

3 hours ago

آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے رواں مالی سال 25- 2024 میں پاکستان میں…

8 hours ago