آٹے کی قیمتوں میں استحکام پیدا کیا جائے،میر علی مردان خان ڈومکی

نگران وزیراعليٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت محکمہ کے امور پر اجلاس
سیکریٹری محکمہ خوراک مجیب الرحمان کی اجلاس کو محکمانہ امور ،صوبے میں گندم اور آٹے کی صورتحال سمیت دیگر امور پر بریفنگ
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نگران وزیراعليٰ بلوچستان /محکمہ خوراک کے امور پر اجلاس . نگران وزیراعليٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت محکمہ کے امور پر اجلاس .

چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت متعلقہ حکام کی شرکت . سیکریٹری محکمہ خوراک مجیب الرحمان کی اجلاس کو محکمانہ امور ،صوبے میں گندم اور آٹے کی صورتحال سمیت دیگر امور پر بریفنگ .
نگران وزیراعليٰ کی محکمہ خوراک کو مارکیٹ میں گندم اور آٹے کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت . آٹے کی قیمتوں میں استحکام پیدا کیا جائے . محکمہ خوراک ڈویژن اور ضلع کی سطح پر آٹے کے ساتھ ساتھ دیگر اشیاء و خورد ونوش کی قیمتوں کو بھی کنٹرول کرے . مرولز آف بزنس میں وقت کی ضرورت کے مطابق ضروری تبدیلیاں لا کر محکمہ خوراک کے مینڈیٹ کو بڑھایا جائے . مارکیٹ کے تقاضے کے مطابق آٹا اور دیگر اشیاء خوردونوش کی ڈیمانڈ اور سپلائی میں توازن پیدا کیا جائے .

وزیراعليٰ معائینہ ٹیم سرکاری سطح پر خریدی کئی گئی گندم کا معیار چیک کرے . محکمہ خوراک ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے گندم اور چینی کی سمگلنگ کے تدارک اور زخیر ہ اندوزی کا خلا ف کاروائی کرے . محکمہ خوراک مارکیٹ کی صورتحال کی بھی نگرانی کرکے گندم کے ملوں کو اجراء کی سٹریٹیجی بنائے . حکومت مہنگائی کی روک تھام کر کے عوام کو بھرپور ریلیف دینا چاہتی ہے . متعلقہ محکموں اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو قیمتوں میں استحکام لانے کے لئے بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا .

. .

متعلقہ خبریں